Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / نومبر 2026 کی ماہانہ پیشگوئی: کسانوں کیلئے اچھی خبر! زیادہ تر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

نومبر 2026 کی ماہانہ پیشگوئی: کسانوں کیلئے اچھی خبر! زیادہ تر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

نومبر 2026 کی ماہانہ پیشگوئی: کسانوں کیلئے اچھی خبر! زیادہ تر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان، جبکہ جنوبی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے۔

دستیاب شدہ جدید ترین موسمیاتی ماڈل ای سی ایم ڈبلیو ایف (ECMWF) کو استعمال کرتے ہوئے موسم کا حال نے نومبر 2026 کا یہ مجموعی موسمی جائزہ تیّار کیا ہے۔

تفصیلات:
⚫ نومبر کے پہلے 10 سے 12 دنوں کے دوران پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور صاف رہنے کا امکان ہے۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں پنجاب کے بعض علاقوں میں سموگ (فضائی آلودگی اور دھند) بن سکتی ہے، جو بتدریج دوسرے اور تیسرے ہفتے میں زیادہ علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔

⦿ پاکستان کے بالائی علاقوں بشمول بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقے، گلگت بلتستان اور بالائی کشمیر میں یکم اور 2 نومبر کو ہلکی بارش اور سطح سمندر سے 9500 فٹ سے زیادہ بلندی والے مقامات r ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ اس کے بعد 4 اور 5 نومبر کو بھی ان علاقوں میں ہلکی بارش اور بلند مقامات پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

⦿ مجموعی طور پر سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخواہ میں بارشیں معمول سے کم رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم ہو سکتی ہیں۔ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بلند مقامات میں بارشیں معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اس ماہ ملک بھر میں برفباری معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

⦿ مغربی ہواؤں کے سلسلے اس مہینے تقریباً ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثّر کر سکتے ہیں۔ موسم کے حال کے تجزئے کے مطابق نومبر 2026 میں مغربی ہواؤں کے 5 سے 7 سلسلے ملک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

⦿ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ بالائی اور وسطی پنجاب سمیت خیبر پختونخواہ میں درجہ حرارت نومبر کے معمول کے مطابق رہ سکتا ہے جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ نومبر میں ہوا کی رفتار معمول سے کچھ زیادہ رہنے کے باعث سموگ کی شدّت مجموعی طور پر قابو میں رہنے کی توقع ہے۔ تاہم مہینے کے تیسرے عشرے میں مرطوب موسم اور ہوا کی رفتار کم ہونے کی صورت میں سموگ دوبارہ مسئلہ بن سکتی ہے، باالخصوص لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور اور ملتان کے علاقوں میں جہاں سموگ بڑھنے کا امکان موجود ہے۔ حسّاس افراد ماسک لازمی پہنیں۔ گھروں کے اندر فضائی آلودگی کو کم رکھنے کیلئے ایئر پیوریفائر یا ایئر کنڈیشنر کا استعمال بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

⦿ ملک کے بیشتر علاقوں میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم رہنے کی توقع ہے۔

⦿ نومبر 2026 کے دوران پاکستان بھر میں ہوا کی رفتار معمول سے کچھ زیادہ رہ سکتی ہے۔ تاہم تیز ہواؤں یا آندھی کے کسی غیر معمولی یا شدید واقعے کا امکان نہیں ہے۔

⦾ ہمارے پیج کو لائک کر کے ہمارے ساتھ جڑے رہیں تاکہ آپ کو پورے مہینے کی موسمی پیشگوئیاں وقت سے پہلے موصول ہوتی رہیں۔ مزید موسمی اپڈیٹس کیلئے ہمارا پیج فالو کریں۔

About w3badmin

Check Also

27 اکتوبر 2026: ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی برقرار، مٹھی 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام

آج  ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، تھرپارکر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے