ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری ریکارڈ۔
محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں کے مطابق سب سے زیادہ بارش منگلا میں 26 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ سیالکوٹ کینٹ میں 17 اور منڈی بہاؤالدین میں 16 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ ہوائی اڈے پر 74 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آندھی ریکارڈ کی۔
مقامی و موسمی اسٹیشنز اور ہماری رین گیجز کے مطابق ضلع راولپنڈی کے بسالی گاؤں میں 15 ملی میٹر اور اسلام آباد کے میانہ تھب میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ہماری رین گیجز کے مطابق سوان گارڈن، اسلام آباد میں 18، غوری ٹاؤن زون 4 میں 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح اسلام آباد و راولپنڈی کے چند علاقوں میں ہلکی بارش ہوئیْ۔
جبکہ ضلع راولپنڈی میں بسالی گاؤں ، ناروال ، اور شکر گڑھ کے بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔
بسالی میں 43 کلو میٹر کی ہواؤں کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔ٹھنڈی ہوا ئیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی گئی مقدار ذیل کے جدول سے جانئیے
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 1.8 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 1.8 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 1.8 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 1.5 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 15 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 13 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 12 | ڈی ایچ اے – 2 اسلام آباد |
| 0.2 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 0.3 | سیکٹر D-12 (اسلام آباد) |
| 2.2 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 9 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 18 | سوان گارڈن (اسلام آباد) |
| 15 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 5 | گجرات |
| 0.4 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 10.2 | جہلم |
| TR | لاہور شہر |
| 16 | منڈی بہاؤالدین |
| 26 | منگلا |
| 9 | ناروال |
| TR | راولپنڈی چکلالہ |
| TR | راولپنڈی کچہری |
| 17 | سیالکوٹ کینٹ |
| 11 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 6 | برنا لہ |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 1 | بابو سر |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال