Home / بارش پر رپورٹ / 6 اکتوبر 2026 : خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، بعض مقامات پر شدید ژالہ باری سے نقصانات

6 اکتوبر 2026 : خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، بعض مقامات پر شدید ژالہ باری سے نقصانات

ہمارے مقامی و موسمی اسٹیشن کے مطابق صوابی کے علاقے  شیخ جانہ، رازڑ میں سب سے زیادہ 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ مردان کے مقام  ڈھنڈاو میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں اٹک کے مقام پر 28 ملی میٹر ،  خیبر پختونخوا  میں مہمند ڈیم  18، مالم جبہ اور تخت بھائی میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نوشہرہ میں موسلادھار بارش اور مردان، صوابی،  مالاکنڈ کی تحصیل درگئی، سمیت مختلف علاقوں میں  ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا، شدید ژالہ باری سے کئی مقامات پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔  لوئر دیر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بالائی علاقوں میں ناران، بابوسر، لالہ زار، بڑاوئی، بٹہ کنڈی اور گردونواح کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔
ملک کے مختلف مقامات پر صبح 8 بجے تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
9 ڈھنڈاو (مردان)
40 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
– محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
28 اٹک
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
0.2 گڑھی دوپٹہ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
0.5 باچا خان ہوائی اڈہ
1 بالاکوٹ
7 چیراٹ
3 اپردیر
TR دروش
2 کالام
5 لوئر دیر
10 مالم جبہ
18 مہمند ڈیم
TR میر کھانی
1 پشاور ہوائی اڈہ
6 پشاور شہر
TR سیدو شریف
10 تخت بھائی

 

About amnausmani

Check Also

3 اکتوبر 2026: ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں گرمی برقرار رہی، نوکنڈی 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام

3 اکتوبر 2026 کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہا۔ نوکنڈی، بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے