پیش گوئی : بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں معمول سے زیادہ اور بعض مقامات پر معمول سے زیادہ سے انتہائی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کے زیادہ تر حصوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
سب سے جدید موسمیاتی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے، موسم کا حال کے ایڈمن نے اکتوبر 2026 کے لئے پیشگوئی تیار کی ہے۔
تفصیلا ت:
مغربی ہوائیں : ملک میں اس ماہ 5 سے 8 ہلکی سے درمیانی شدت کے مغربی سلسلے متوقع ہیں، جن سے ملک کے بالائی اور مغربی حصوں میں گر ج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری (اولے) اور آندھی آنے کا امکان ہے۔ ان مغربی ہواؤں کے 1 یا 2 سلسلے شدید بھی ہو سکتے ہیں، جس سے غیر معمولی موسمی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ کچھ سلسلے ملک کے وسطی حصوں بشمول بلوچستان اور جنوب مغربی پنجاب (ڈیرہ غازی خان اور راجن پور) میں بھی چند مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

بارشیں: بالائی پنجاب (خاص طور پر راولپنڈی ، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن)، کشمیر کے جنوبی حصوں، گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا (خاص طور پر ہزاره ، سوات/مالاکنڈ اور وادی کاغان) میں معمول سے زیادہ سے انتہائی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
ہفتہ وار صورتحال:
اکتوبر کا پہلا ہفتہ: موسم زیادہ تر خشک اور دھوپ والا رہے گا جبکہ درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ زیادہ رہے گا۔
اکتوبر کا دوسرا ہفتہ: موسم میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور ملک کے بالائی و وسطی حصوں میں موسم خزاں کی پہلی بارشیں ہوں گی۔ 6 یا 7 سے 15 اکتوبر کے درمیان 2 سے 3 مغربی سلسلے اثر انداز ہوں گے۔ جس سے شمال میں 10,000 فٹ سے بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
اکتوبر کا تیسرا ہفتہ: کچھ ماڈلز کی پیشگوئی کے مطابق اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ (شدید گرمی یا ہیٹ ویو جیسی صورتحال ) رہ سکتا ہے، خاص طور پر ملک کے جنوبی حصوں میں۔
اکتوبر کا آخری ہفتہ: ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش اور برف باری ہونے کا امکان ہے۔

دیگر تفصیلات:
سندھ اور بلوچستان: اس مہینے کے آخر میں بالائی و وسطی سندھ اور بلوچستان کے چند مقامات پر غیر موسمی بارش کے 10فیصد امکانات ہیں! مجموعی طور پر ملک کے زیادہ تر جنوبی حصے اکتوبر میں گرم اور خشک رہیں گے۔ کراچی میں 6 سے 7 اکتوبر کے درمیان ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
برف باری: سطح سمندر سے 8000 فٹ سے کم بلندی والے علاقوں میں برفباری کے امکانات کم ہیں۔ تاہم 9000 سے 10000 فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں معمول سے کافی زیادہ برفباری ہونے کی توقع ہے۔
درجہ حرارت: ملک کے میدانی علاقوں میں دن گرم اور راتیں ٹھنڈی رہیں گی۔ مجموعی طور پر اوسط درجہ حرارت معمول کے مطابق يا 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ کے میدانی علاقوں اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔ تاہم، بالائی علاقوں میں خاص طور پر خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند مقامات پر درجہ حرارت معمول کے مطابق یا 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

ہوائیں: یکے بعد دیگرے آنے والے مغربی سلسلوں کی وجہ سے ملک کے بالائی اور مغربی حصوں میں ہوا کی رفتار معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ زیادہ رہے گی۔
نمی:اکتوبر کے پہلے اور تیسرے ہفتے میں گرمی کی وجہ سے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں ہوا میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

Weather Busters Pakistan موسم کا حال