اطّلاق: 21 اگست سے 30 اگست 2026
متوقع نمایاں موسمی صورتحال:
مغربی ہواؤں کے 3 سے 4 سلسلے اگلے 10 دنوں کے دوران پاکستان پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ ملک میں نمی کا تناسب کم ہونے کا امکان اور باالخصوص مون سون کے زیرِ اثر رہنے والے علاقوں کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

ہفتے کے اختتام کی متوقع موسمی صورتحال کا خلاصہ:
بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آج اور کل کہیں کہیں انتہائی تیز بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔ بارش گزشتہ دنوں کی طرح زیادہ تر دیر رات یا صبح سویرے ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات:
ملک کے شمالی علاقوں میں آج اور کل بھاری مقدار میں بحیرہ عرب سے نم ہوائیں داخل ہوتے رہنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب (راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے اضلاع) میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ میرپور سمیت جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع اور مظفّرآباد میں بھی مزید بارش کی سرگرمیاں متوقع ہیں۔ لاہور، چکوال، میانوالی، سرگودھا، منڈی بہاؤالدّین، فیصل آباد اور ملحقہ اضلاع میں بارش کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔
بالائی خیبر پختونخواہ میں ہزارہ اور مالاکنڈ، باالخصوص ایبٹ آباد، صوابی، مردان، سوات، کوہستان اور وادیِ کاغان میں بھی گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ بنّوں، کوہاٹ، کرک سے جنوب میں ڈی آئی خان تک بارش کے نسبتاً کم امکانات موجود ہیں۔

ملک کے جنوبی علاقوں کی بات کو جاۓ تو شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں کیساتھ گرج چمک کے طوفان اثر انداز ہو سکتے ہیں، باالخصوص ژوب، بارکھان اور کوہلو کے علاقوں میں، جہاں بارش کا زیادہ رُجحان صوبے کی مشرقی سمت میں ہونے کی توقع ہے۔ ملحقہ جنوبی پنجاب کے علاقے بشمول ڈی جی خان میں بھی اس دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کوئٹہ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

رواں ہفتے کے اختتام کے بعد مون سون رخصت ہونا شروع ہو جاۓ گا، جس کے سبب ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم مجموعی طور پر صاف اور گرم ہو نے کا امکان ہے۔ اگست کے اختتام کے دنوں میں بالائی پنجاب، کشمیر اور شمال مشرقی خیبر پختونخواہ میں گرج چمک کیساتھ پوسٹ مون سون کی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ تاہم اگست کے بقیہ دنوں میں مزید شدید موسمی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات محدود رہیں گے۔ متوقع موسمی سرگرمی کے قریب آنے پر مکمّل پیشگوئی پوسٹ کی جاۓ گی (اگست کے آخر میں آنے والے موسمی سلسلوں کی پیشگوئی اتنا قبل از وقت کرنا کافی مشکل ہے)۔

25 اور 26 اگست کو ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ چونکہ اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگا، لہٰذا ملک کے زیادہ تر بالائی اور چند وسطی علاقوں میں موسمی سرگرمیاں محدود پیمانے پر ہی ہو سکیں گی۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال