Home / بارش پر رپورٹ / 19 اگست 2026 : شمالی پنجاب اور جڑواں شہروں میں بارش کا طاقتور سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ، بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی میں 140 ملی میٹر،راولپنڈی ویسٹریج میں 139 ملی میٹر  اور اسلام آباد I-8 میں 148 ملی میٹر ریکارڈ

19 اگست 2026 : شمالی پنجاب اور جڑواں شہروں میں بارش کا طاقتور سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ، بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی میں 140 ملی میٹر،راولپنڈی ویسٹریج میں 139 ملی میٹر  اور اسلام آباد I-8 میں 148 ملی میٹر ریکارڈ

 مسلسل تیسرے روز بھی راولپنڈی و اسلام آباد اور شمالی پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے چند علاقوں  میں  بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔   ہمارے موسمی سٹیشنوں اور رین گیجز   پر رات 12 بجے سے  ریکارڈ کی گئی بارش کے مطابق ،بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی میں 140 ملی میٹر   راولپنڈی ویسٹریج میں 139 ملی میٹر  اور اسلام آباد کے سیکٹر I-8 میں 148 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ اسلام آباد کے سیکٹرز     I-10/1 میں 130 ،  سیکٹر   F-10/2 میں 115 اور سیکٹر D-12 میں 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ  ہوئی۔

 ہمارے رین گیج نیٹ ورک پر    سرکہ، حضروضلع  اٹک میں 122  ملی میٹر  ، گلبہار اسکیم، راولپنڈی میں 120 اورغوری ٹاؤن اسلام آباد میں 114 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بعض مقامی اسٹیشنز پر دوپہر 1 بجے کے بعد بھی بارش جاری ہے۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
139 راولپنڈی: ویسٹریج 1
23 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
97 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
128 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
70 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
106 گلشن آباد، راولپنڈی
52 فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی
140 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
13 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
35 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
115 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
148 سیکٹر I-8 (اسلام آباد)
104 سیکٹر D-12 (اسلام آباد)
130 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
0.4 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
0.5 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
12 ڈھنڈاو (مردان)
2 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
44 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
120 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
51 سوان گارڈن (اسلام آباد)
114 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
4 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
122 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک

مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آ  گئی، ، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ گوالمنڈی پل پر 17 فٹ تک پہنچ گئی۔ جس پر  خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں ۔ جان کالونی ٹینچ بھاٹہ، پیپلز کالونی، ڈھوک حسو، ، ویسٹرج، آریا محلہ، گولنڈی،رحیم آباد سمیت نالا لئی سے متصل متعدد علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں  داخل   ہونے سے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ شاہراہوں پر پانی جگہ جگہ کھڑا ہونے سے کئی مقامات پر آمدورفت متاثر رہی۔ نالوں کے قریب  کھڑی گاڑیوں میں پانی داخل ہو گیا۔ واسا کی ٹیمیں اور بھاری مشینری نالہ لئی اور متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔  ریسکیو 1122 نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے اور برساتی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8 بجے تک  ،  سب سے زیادہ بارش اسلام آباد سیدپور میں 90 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ اسلام آباد گولڑہ میں 81 ملی میٹر اور اسلام آباد شہر میں 78 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اٹک میں 79 جبکہ لاہور ائیرپورٹ میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی تیسرے روز    بارش کا سلسلہ جاری رہا،  تخت بھائی میں 22، مردان میں 17 اور پاراچنار میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر صبح 8 بجے تک کی ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل میں موجود ہے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
79 اٹک
39 گوجرنوالا
19 گجرات
78 اسلام آباد شہر
0.2 اسلام آباد ہوائی اڈہ
81 اسلام آباد گولڑہ
90 اسلام آباد سید پور
20 جہلم
65 لاہور ہوائی اڈہ
30 منڈی بہاؤالدین
7 مری
33 ناروال
55 راولپنڈی چکلالہ
47 راولپنڈی کچہری
67 راولپنڈی پیرودھائی
6 راولپنڈی گوالمنڈی
59 راولپنڈی نیو کٹاریاں
55 راولپنڈی شمس آباد
11 سیالکوٹ کینٹ
6 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
4 برنا لہ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 بالاکوٹ
17 مردان
8 پاڑاچنار
TR پشاور ہوائی اڈہ
22 تخت بھائی

این ڈی ایم اے کے مطابق ، دریائے سندھ کے کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

About amnausmani

Check Also

17 اگست 2026 : اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، اسلام آباد زون 1 میں 171 ملی میٹر بارش ریکارڈ ۔ نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، شمالی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے