Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اگلے 3 دن کی ملک بھر کی پیشگوئی: موسم انتہائی گرم اور خشک رہیگا

اگلے 3 دن کی ملک بھر کی پیشگوئی: موسم انتہائی گرم اور خشک رہیگا

اگلے 3 دنوں کی پیشگوئی: موسم انتہائی گرم اور زیادہ تر خشک رہیگا۔ سندھ میں گرمی کی لہر متوقع۔

⦿ رواں ہفتے کے اختتام اور اگلے ہفتے پیر اور منگل تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔ اس ہفتہ اور اتوار کو جیکب آباد، دادو، نوابشاہ اور لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) تک پہنچ سکتا ہے۔ 

⦿ 28 تا 31 مئی تک پاکستان میں متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت درج ذیل ہیں:

⦾ نوابشاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد، سبّی اور دادو: 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ۔

⦾ سکّھر، رحیم یار خان اور بہاولپور: 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ۔

⦾ فیصل آباد، سرگودھا، جوہرآباد اور نورپورتھل: 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ۔

⦾ ملتان، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان: 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ۔

⦾ لاہور، گوجرانوالہ، جہلم اور پشاور: 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ۔

⦾ حیدرآباد اور میرپورخاص: 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ۔

⦾ راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 39 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ

⦾ کراچی 35 سے 37، ایبٹ آباد 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ

⦾ کوئٹہ اور گوادر: 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ

⦾ تربت: 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ

About Taha Amerjee

Check Also

19 جولائی 2026 : ہفتہ وار #پیشگوئی (اگلے 7 دن): شمال مشرقی پنجاب میں 2 ہفتے کی تاخیر کیساتھ مون سون کا باقاعدہ آغاز متوقع۔

موسمیاتی ماڈل ای سی ایم اور آئیکون پاکستان کے بالائی نصف حصّے میں مون سون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے