Home / بارش پر رپورٹ / 6 اگست 2026 : راولپنڈی سیٹلائٹ ٹاؤن میں 82 ملی میٹر بارش،اسلام آباد ہوائی اڈہ پر 81 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ، جڑواں شہروں میں بادل جم کر برسے

6 اگست 2026 : راولپنڈی سیٹلائٹ ٹاؤن میں 82 ملی میٹر بارش،اسلام آباد ہوائی اڈہ پر 81 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز آندھی ریکارڈ، جڑواں شہروں میں بادل جم کر برسے

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون اور مغربی ہواؤں (ویسٹرن ڈسٹربنس) کے اشتراک سے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، مری، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ جڑواں شہروں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس کے ساتھ  چلنے والی   تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا ۔  صبح  8 بجے کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کا پانی اپنی معمول کی آخری حد یعنی 9 فٹ پر  ریکارڈ ہوا ، اور گوالمنڈی کے مقام پر  پانی کی سطح ساڑھے 9 فٹ ریکارڈ ہوئی جو نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔

موسم کا حال کے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز اور رین گیج نیٹ ورک کے مطابق سب سے زیادہ بارش سیٹلائٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جہاں 53 کلو میٹر کی تیز ہوا بھی ریکارڈ ہوئی، جبکہ راولپنڈی ویسٹریج میں ہوا کی رفتار 79 کلو میٹر فی گھنٹہ اور 384 ملی میٹر رین ریٹ کے ساتھ  58 ملی میٹر کا کلاوڈ برسٹ ہوا۔ 

ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز، رین گیجز پر ہونے والی بارش اور ہوا کی رفتار کی مکمل تفصیل ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
79 58 راولپنڈی: ویسٹریج 1
46 9 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
53 82 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
44 24 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
44 0.5 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
41 3 گلشن آباد، راولپنڈی
65 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
55 1 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
57 0.2 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
52 20 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
48 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
17 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
44 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
44 3 لاہور (کینٹ)
55 25 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
64 5 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
56 چوا خالصہ، کلر سیداں
50 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
22 سوان گارڈن (اسلام آباد)
47 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
32 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
8 علامہ اقبال ٹاؤن (راوی بلاک، لاہور)
23 کلاک ٹاور ، گوجرانوالہ
26 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
44 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک

محکمہ موسمیات  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی گوالمنڈی میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ راولپنڈی پیرودھائی اور راولپنڈی نیو کٹاریاں میں 47، 47 ملی میٹر، سرگودھا میں 38 ملی میٹر  بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، مری، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد ہوائی اڈہ پر 81 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ لاہور ہوائی اڈہ پر 63 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی بھی ریکارڈ ہوئی۔

 اور محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ہونے والی بارش اور ہوا کی رفتاردی کئی فہرست سے جانئیے۔

About amnausmani

Check Also

5 اگست 2026 : مون سون اور مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اسلام آباد کے سیکٹر B-17 میں 120 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون اور مغربی ہواؤں کے مشترکہ اثرات بدستور برقرار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے