Home / بارش پر رپورٹ / 11 جولائی 2026 : خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، مریدکے 120 ملی میٹر بارش اور راولپنڈی بحریہ میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آںدھی ریکارڈ۔

11 جولائی 2026 : خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، مریدکے 120 ملی میٹر بارش اور راولپنڈی بحریہ میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آںدھی ریکارڈ۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں رات گئے بار بار گرج چمک کے طوفان بنتے رہے اور بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی،  مختلف اسٹیشنز پر ایک وقت  پر  85 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ  کی رفتار سے  انتہائی تیز شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی۔  اس بارش سے  جڑواں شہروں میں شدید گرمی اور حبس سے نمایاں کمی آئی۔

ہماری رین گیجز کے مطابق سب سے زیادہ بارش مریدکے (ضلع شیخوپورہ) میں 120 ملی میٹر، سوان گارڈن، اسلام آباد  اور راولپنڈی میں گلشن آباد میں 67 ملی میٹر جبکہ چوا خالصہ، چوا خالصہ ،کلر سیداں میں 52 ملی میٹر  اور بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی میں  55 ملی میٹر جبکہ بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی میں 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بسالی گاؤں میں 61 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بحریہ ٹاؤن  میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک آندھی کے جھکڑ بھی ریکارڈ ہوئے۔

  ہماری رین گیجز اور موسمی اسٹیشز  پر ریکارڈ  بارش و  ہوا  کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
27 راولپنڈی: ویسٹریج 1
75 47.0 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
53 20 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
43 40 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
75 48 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
41 67 گلشن آباد، راولپنڈی
61 55 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
21 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
71 28 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
43 10 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
8 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
20 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
51 5 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
44.0 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
2 لاہور (کینٹ)
9 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
52 20 خانپورڈیم
3 نوشکی
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
52 چوا خالصہ، کلر سیداں
30 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
67 سوان گارڈن (اسلام آباد)
25 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
37 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
120 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
10 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک

محکمہ موسمیات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کوٹلی آزاد کشمیر  میں 55 ملی میٹر، اسلام آباد کے علاقے  سیدپور میں 53 ملی میٹر جبکہ نارووال میں 51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں راولپنڈی گوالمنڈی میں 36 ملی میٹر اور راولپنڈی نیو کٹاریاں میں 35 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔    راولپنڈی، اسلام آباد اور بالائی پنجاب  کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سےہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ  ائرپورٹ پر 74 کلو میٹر اور اسلام آباد ائرپورٹ پر 48 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی آندھی ریکارڈ کی۔ 

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
19 اٹک
4 چکوال (بھون)
28 گجرات
17 اسلام آباد شہر
2 اسلام آباد گولڑہ
53 اسلام آباد سید پور
3 لاہور ہوائی اڈہ
3 لاہور شہر
2 منڈی بہاؤالدین
19 مری
51 ناروال
18 راولپنڈی چکلالہ
21 راولپنڈی کچہری
19 راولپنڈی پیرودھائی
36 راولپنڈی گوالمنڈی
35 راولپنڈی نیو کٹاریاں
23 راولپنڈی شمس آباد
24 سیالکوٹ کینٹ
24 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
55 کوٹلی
2 مظفر آباد ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
11 کاکول

About amnausmani

Check Also

7 جولائی 2026: تربت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، سبّی اور دالبندین میں پارہ 45 ڈگری ریکارڈ، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

 ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرم اور مرطوب موسم برقرار رہا، جبکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے