Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 2 جولائی 2026 :بالائی و وسطی پاکستان میں شدید موسمی سرگرمیاں،میانوالہ، پنڈی گھیب ضلع اٹک میں 130 کلومیٹرکی طوفانی ہوائیں، مری میں 72 ملی میٹر بارش ، جانی و مالی نقصانات رپورٹ

2 جولائی 2026 :بالائی و وسطی پاکستان میں شدید موسمی سرگرمیاں،میانوالہ، پنڈی گھیب ضلع اٹک میں 130 کلومیٹرکی طوفانی ہوائیں، مری میں 72 ملی میٹر بارش ، جانی و مالی نقصانات رپورٹ

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے طاقتور طوفانوں، تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث کئی مقامات پر معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ بعض علاقوں میں شدید آندھی سے درخت، سائن بورڈز اور سولر پینلز گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد میں ایک گاڑی پر درخت گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔

ہماری رین گیجز کے مطابق سب سے زیادہ بارش کھیوڑہ میں 79 ملی میٹر، کھوڑ، پنڈی گھیب میں 62 ملی میٹر جبکہ سوان گارڈن، اسلام آباد میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ ہمارے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق سب سے زیادہ بارش خانپور ڈیم میں 67 ملی میٹر، کوٹ رادھا کشن (قصور) میں 56 ملی میٹر جبکہ زارج، اسلام آباد میں 44 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ میانوالہ، پنڈی گھیب ضلع اٹک میں موجودہمارے موسمی اسٹیشن پر  130 کلومیٹر فی گھنٹہ کے طوفانی جھکڑ  ریکارڈ ہوئے، جبکہ بسالی گاؤں، راولپنڈی میں 109 کلو میٹر فی گھنٹہ کی شدید آندھی کے ساتھ  40 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی اور خانپور ڈیم میں 89 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جھکڑ چلے۔

بسالی میں طوفان کے دوران ایک وقت میں کلاوڈ برسٹ جیسی صورتحال بھی بنی جب بارش کی  رفتار 300 سے بھی اوپر ریکارڈ ہوئی۔

مجموعی طور پر پوٹھوہار، اسلام آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، اٹک اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور شدید آندھی نے موسم کو خوشگوار تو بنایا، تاہم کئی مقامات پر یہ طوفانی موسم شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بھی بنا۔
ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز کے ساتھ رین گیجز سے حاصل کردہ بارش کی مقدار و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
71 14 راولپنڈی: ویسٹریج 1
75 17.0 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
69 10 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
59 17 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
83 36 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
55 36 گلشن آباد، راولپنڈی
63 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
109 40 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
44 1 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
66 34 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
85 44 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
39 23 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
12 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
53 مرید، چکوال
130 6 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
50 پرتہ کلی , مہمند
61 3.0 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
43 39 لاہور (کینٹ)
56 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
77 13 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
89 67 خانپورڈیم
42 جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
27 چوا خالصہ، کلر سیداں
15 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
43 سوان گارڈن (اسلام آباد)
18 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
32 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
24 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
46 تلہ گنگ
79 کھیوڑہ
31 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
45 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
31 کنگنی والا، گوجرانوالہ
4 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
20 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
62 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث مختلف حادثات رپورٹ ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق باجوڑ، خیبر، لوئر دیر، مردان، شانگلہ اور چترال سمیت مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے۔ کئی علاقوں میں گرج چمک کے نہایت شدید طوفان بار بار تشکیل پاتے رہے اور جہاں بارش ہوئی وہاں موسمی صورتحال خاصی خراب رہی۔ شدید بارش کی وجہ سے خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے ٹریفک کی روانی  بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مری میں 72 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد گولڑہ میں 39 ملی میٹر بارش ہوئی  جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر 48 ملی میٹر بارش کے ساتھ 104 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوا کے جھکڑ ریکارڈہوئے ۔اسی طرح  سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 74 اور لاہور ائیرپورٹ پر 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  تیزجھکڑ چلے۔ متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ بار بار بننے والے تھنڈر اسٹورمز نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور بجلی کی عارضی بندش جیسے مسائل بھی پیدا کیے۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر  ریکارڈ بارش کی مقدار و ہوا کی رفتار ذیل میں درج ہے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
22 اٹک
2 چکوال (بھون)
4 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
2 ڈیرہ غازی خان شہر
28 فیصل آباد
14 گوجرنوالا
11 گجرات
14 حافظ آباد
48 7 اسلام آباد شہر
104 48 اسلام آباد ہوائی اڈہ
39 اسلام آباد گولڑہ
12 اسلام آباد سید پور
8 جہلم
1 جوہر آباد
65 7 قصور
72 14 لاہور ہوائی اڈہ
9 لاہور شہر
25 منڈی بہاؤالدین
6 منگلا
72 مری
3 ناروال
3 نور پور تھل
11 راولپنڈی چکلالہ
12 راولپنڈی کچہری
11 راولپنڈی پیرودھائی
8 راولپنڈی گوالمنڈی
11 راولپنڈی نیو کٹاریاں
8 راولپنڈی شمس آباد
14 شیخوپورہ
74 1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
3 استور
TR بونجی
14 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
3 کوٹلی
20 مظفر آباد ہوائی اڈہ
19 مظفر آباد شہر
TR سکردو
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR باچا خان ہوائی اڈہ
25 بالاکوٹ
1 چیراٹ
6 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
1 اپردیر
40 کاکول
TR کالام
15 خار باجوڑ
10 لوئر دیر
35 مالم جبہ
16 مامد گٹ
16 پاڑاچنار
4 پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
1 سیدو شریف
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
7 بارکھان
4 چمن

About amnausmani

Check Also

23 جون 2026 :ملک میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، ، دالبندین اور نوکنڈی ملک کے گرم ترین مقام رہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

23 جون 2026 کو ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارتمعمول کے مطابق رہا جبکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے