Home / بارش پر رپورٹ / 26 جون 2026: خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پرژالہ باری

26 جون 2026: خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پرژالہ باری

ملک میں گزشتہ دو روز کے دوران پنجاب،  مشرقی بلوچستان، پوٹھوہار، بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور چند مقامات پر  تیز ہوائیں چلیں۔ بلوچستان کے بعض اضلاع سے  ژالہ باری بھی ریورٹ  کی گئی، جن میں ضلع کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی، رکھنی اور بارکھان کے علاقے شامل ہیں۔ بلوچستان میں مسلسل بارشوں کے باعث دریائے ناری میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے جبکہ متعدد مقامی ندی نالے بھی بھر گئے ہیں۔  پنجاب  میں اچھی بارش کے باوجود نمی کی شدت برقرار ہے جس کے باعث حبس اب بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔

ہمارے پرائیویٹ و خودکار موسمی اسٹیشنز کے مطابق سب سے زیادہ بارش مریدکے (ضلع شیخوپورہ) میں 61 ملی میٹر، چوا خالصہ (کلر سیداں) میں 39 ملی میٹر اور سیالکوٹ (چٹی شیخاں) میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، خانپور ڈیم، رحیم یار خان، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے چند علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز کے مطابق ریکارڈ بارش کی تفصیل ذیل میں موجود فہرست سے دیکھئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
5 راولپنڈی: ویسٹریج 1
7 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
1 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
3 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
1 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
19 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
6 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
1 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
4 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
36 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
5 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
14 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
1 رحیم یار خان ( شہر )
24 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
39 چوا خالصہ، کلر سیداں
3 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
7 سوان گارڈن (اسلام آباد)
3 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
6 آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد
61 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
26 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سب سے زیادہ بارش گجرات اور نارووال میں 48 ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ کینٹ میں 27 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، لاہور، جہلم، راولپنڈی، ظاہر پیر، رکھنی، فورٹ منرو، لکی مروت،بنوں ،لاچی، کوہاٹ، کوہ سلیمان،سوہاوہ جہلم،رکن پو، فتح پور، صادق آباد، ، کوٹلی، بالاکوٹ، بارکھان، خضدار اور ژوب سمیت متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی تفصیل نیچے فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
4 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
48 گجرات
2 اسلام آباد شہر
1 اسلام آباد گولڑہ
7 جہلم
10 لاہور ہوائی اڈہ
5 منڈی بہاؤالدین
5 منگلا
4 مری
48 ناروال
3 راولپنڈی چکلالہ
4 راولپنڈی کچہری
2 راولپنڈی پیرودھائی
1 راولپنڈی نیو کٹاریاں
2 راولپنڈی شمس آباد
27 سیالکوٹ کینٹ
24 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR برنا لہ
2 گڑھی دوپٹہ
7 کوٹلی
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
10 بالاکوٹ
3 بنوں
4 کاکول
TR پشاور ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
14 بارکھان
17 خضدار
23 ژوب

About amnausmani

Check Also

22 جون 2026: ملتان، لاہور اور اسلام آباد میں گرج چمک کے طوفان، سیالکوٹ میں 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی, خانیوال میں 30 ملی میٹر بارش۔

مغربی ہواؤں اور مقامی موسمی نظام کے زیرِ اثر پنجاب میں بیشتر مقامات پر اور  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے