22 جون 2026 کو مغربی ہواؤں اور مقامی موسمی نظام کے زیرِ اثر خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی۔ بعض پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ پشت باجوڑ میں 27 ملی میٹر، اپر دیر اور خار باجوڑ میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔ علاوہ ازیں پاراچنار، فورٹ منرو، ملتان، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی سے معتدل بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہمارے مقامی و نجی موسمیاتی اسٹیشنز کے مطابق بحریہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کوٹ رادھا کشن (قصور) میں 8 ملی میٹر، بسالی گاؤں راولپنڈی میں 7 ملی میٹر اور خانپور ڈیم میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف سیکٹرز میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارشوں کے باعث سوات، مالم جبہ، دیر اور باجوڑ کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا جبکہ بعض مقامات پر پھسلن کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ مجموعی طور پر یہ بارشیں گرمی کی شدت میں کمی اور موسم کو خوشگوار بنانے کا سبب بنیں۔
ملک میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ ہمارے موسمی اسٹیشنز اور محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ تفصیل درج ذیل ہے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 5 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 1 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 2 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| TR | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 14 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 1 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 7 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 4 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 3 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 1 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 5 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 3 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| 8 | کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور) |
| 2 | بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان |
| 6 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 1 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 3 | سوان گارڈن (اسلام آباد) |
| 5 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |
| 2 | آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد |
| – | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں- |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| 7 | ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو |
| TR | ڈیرہ غازی خان شہر |
| 1 | اسلام آباد شہر |
| 2 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
| 13 | اسلام آباد گولڑہ |
| 1 | اسلام آباد سید پور |
| 8 | کروڑ(لیہ) |
| 3 | کوٹ ادو |
| 2 | منگلا |
| 4 | ملتان ائر پورٹ |
| 1 | راولپنڈی چکلالہ |
| 1 | راولپنڈی کچہری |
| 2 | راولپنڈی پیرودھائی |
| 1 | راولپنڈی گوالمنڈی |
| 3 | راولپنڈی نیو کٹاریاں |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| TR | بونجی |
| 1 | گلگت |
| TR | کوٹلی |
| TR | سکردو |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| TR | بابو سر |
| TR | باچا خان ہوائی اڈہ |
| 14 | اپردیر |
| 14 | خار باجوڑ |
| 55 | مالم جبہ |
| 8 | پاڑاچنار |
| 27 | پشت باجوڑ |
| 4 | سیدو شریف |
| بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
| 10 | بارکھان |
| 1 | لورالائی |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال