Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 10جون 2026 :ملک میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا، سبّی اور تربت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات,

10جون 2026 :ملک میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا، سبّی اور تربت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات,

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی جاری رہی ، جنوبی، وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بلوچستان کے شہروں سبّی اور تربت میں 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ سندھ کے جیکب آباد میں 47.5، پڈعیدن اور دادو میں 47.0،   موہنجودڑو میں 46.5 اور سکھر و روہڑی میں 46.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں گرمی کی شدت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں ڈیرہ غازی خان 45.4، نورپور تھل اور ڈی آئی خان 45.0، جوہرآباد 44.5 جبکہ گوجرانوالہ اور چکبیلی خان میں 44.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، سیالکوٹ، جھنگ اور سرگودھا میں بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب اور اس سے اوپر رہا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 جبکہ راولپنڈی ویسٹریج میں 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان 45.0 اور بنوں 44.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے، جبکہ پشاور میں درجہ حرارت 42.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ آزاد کشمیر میں کوٹلی 40.2 اور مظفرآباد 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلگت میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیئے گئے درست درجہ حرارت ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

بدھ 10 جون 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
29.0 36.4 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
29.5 36.0 کراچی (شارع فیصل)
28.5 34.5 کراچی (ماڑی پور)
27.8 42.7 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
28.3 43.0 حیدرآباد (شہر)
26.5 41.0 ٹنڈو جام
27.5 41.0 میرپور خاص
27.0 45.5 نوابشاہ
27.0 47.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
27.5 46.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
28.5 46.0 روہڑی
28.5 47.5 جیکب آباد
28.0 45.5 لاڑکانہ
27.0 46.5 موئنجو دڑو
27.5 47.0 دادو
28.5 38.5 بدین
28.0 37.0 ٹھٹّھہ
27.5 39.5 چھور (عمرکوٹ)
28.0 40.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
21.0 41.5 اسلام آباد (شہر)
22.8 41.5 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
22.0 40.0 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
24.0 42.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
27.6 42.5 راولپنڈی (ویسٹریج)
22.0 40.5 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
25.0 44.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
14.6 27.8 مری
21.0 41.0 چکوال (بھون)
23.0 43.3 اٹک
24.0 42.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
25.8 43.0 سیالکوٹ (شہر)
29.8 43.0 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
23.7 43.3 جہلم
28.4 42.6 لاہور (ائیرپورٹ)
29.5 43.0 لاہور (شہر)
26.5 44.0 گوجرانوالہ
25.2 43.2 منڈی بہاؤالدّین
27.2 42.3 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
28.0 43.0 جھنگ
28.0 43.0 سرگودھا (ائیربیس)
27.0 44.5 جوہرآباد
26.5 45.0 نورپورتھل
27.6 45.4 ڈی جی خان
27.8 42.5 ساہیوال
29.3 42.6 ملتان (ائیرپورٹ)
30.3 43.7 بہاولنگر
31.8 43.3 بہاولپور (شہر)
28.3 41.5 خانپور (رحیم یار خان)
27.0 41.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخواہ
24.5 42.5 پشاور (ائیرپورٹ)
21.3 42.8 پشاور (گالف کلب)
21.8 40.0 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
26.5 45.0 ڈی آئی خان (شہر)
27.5 44.0 بنّوں
15.4 36.0 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
17.0 38.5 بالاکوٹ
16.0 39.5 سیدو شریف (مینگورہ)
19.5 35.5 چترال
19.8 37.0 دروش
12.0 34.5 دیر
14.0 33.0 پاراچنار
12.5 28.5 کالام
15.0 25.0 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
12 37 گلگت
12.5 31 گوپس
11.4 27.4 سکردو
10.5 23 استور
بابوسر
18.3 38.2 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
19.7 39 مظفّرآباد (شہر)
17 37.5 گڑھی دوپٹّہ
22.5 40.2 کوٹلی
12 29.5 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
21.5 33.5 کوئٹہ (سمنگلی)
23.0 32.5 کوئٹہ (بریوری)
16.0 28.0 قلّات
25.5 39.5 بارکھان
24.5 38.5 خضدار
24.5 40.5 پنجگور
29.0 48.5 سبّی
27.5 43.5 بیلا (لسبیلہ)
22 43.0 دالبندین
26.0 41.5 نوکنڈی
26.0 35.0 گوادر
27.0 36.0 پسنی
25.5 33.5 اورماڑا
27.5 36.0 جیوانی
28.0 48.5 تربت
23.0 38 ژوب
16.7 25.5 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

7 جون تا 13 جون 2026, ہفتہ وار موسمی پیشگوئی: شدید گرمی کا انتباہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تباہ کن گرد آلود آندھی کا امکان

ہفتہ وار موسمی پیشگوئی: شدید گرمی کا انتباہ، جنوبی و وسطی پنجاب میں 120 سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے