ہر گرمیوں میں، طاقتور گردوغبار/ گرج چمک کی طوفان، طوفانی آندھیاں تباہ کن ہوائیں پیدا کر سکتے ہیں جن کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو سکتی ہے! (پچھلے 100 سالوں میں ریکارڈ کی گئی اصل ہوا کی رفتار پر مبنی AI سے تیار کردہ تصویر بھی ملاحظہ کریں۔) بدقسمتی سے، بہت سی چھتوں پر نصب سولر سسٹمز میں درج ذیل مسائل ہوتے ہیں:

1) کمزور، غیر معیاری فریم جو وقت کے ساتھ زنگ آلود ہو جاتے ہیں،
2) ناقص اینکرنگ یا ایسے ماونٹنگ سسٹمز جو بغیر مناسب انجینئرنگ کے صرف بولٹس سے چھتوں پر لگا دیے جاتے ہیں،
3) سولر پلیٹس کے پیچ ہوا کے دباؤ سے ڈھیلے ہو جاتے ہیں اور فریم سے باہر نکل جاتے ہیں۔
اگر ماونٹنگ فیل ہو جائے تو سارا سسٹم چھت سے اکھڑ سکتا ہے، جس سے نہ صرف مالی نقصان ہوتا ہے بلکہ پڑوسیوں کی چھتوں کے سولر پینلز بھی متاثر ہو سکتے ہیں اور لوگوں کو چوٹ بھی آ سکتی ہے۔

اگر آپ کے گھر پر سولر پینل پہلے سے موجود ہیں یا آپ انسٹال کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انسٹالرز سے فریم کی مضبوطی کے بارے میں خوب پوچھیں، کاریگری، بولٹس اور چھت سے سٹرکچر کی مضبوطی کو اچھی طرح چیک کریں۔

یاد رکھیں، آج سستی انسٹالیشن کل تباہ بھی ہو سکتی ہے اور آپ اپنی ساری سرمایہ کاری گنوا سکتے ہیں۔ اگلے گردوغبار کے طوفان (جو اس جمعرات/جمعہ 11-12 جون کو متوقع ہیں) سے پہلے چند منٹ نکال کر اپنے پینلز چیک کر لیں، اور اگر خود نہیں جانتے تو کسی ماہر کی مدد حاصل کریں!
1) اگر آپ کے پینلز صرف بولٹس سے لگے ہیں تو فریم کو اینکر کرنے کے لیے اینٹ اور کنکریٹ کا استعمال بھی لازمی سمجھیں،
2) دیکھیں کہ ڈھانچہ زنگ کی وجہ سے کمزور تو نہیں ہوا — انسٹالیشن کو کسی ماہر سے چیک کروائیں کہ کہیں آپ کا سسٹم شدید ہوا کا مقابلہ کر سکتا ہے یا نہیں (ہوا کی رفتار کا نقشہ چیک کریں)،

3) ابھی کچھ وقت اور پیسہ مناسب دیکھ بھال پر خرچ کریں، بجائے اس کے کہ ایک ہی تیز آندھی میں پورا سسٹم گنوا بیٹھیں — جی ہاں، صرف ایک تیز ہوا کے جھونکے سے بھی آپ کا پورا سسٹم تباہ ہو سکتا ہے!
عوام سے گزارش کی جاتی ہے کے دوران آندھی/طوفان احتیاط کریں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں کیوںکہ ناقص انسٹالیشن کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال