Home / روزانہ کے درجہ حرارت / 5 جون 2026: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی میں کمی; سبّی اور تربت گرم ترین مقامات میں سرفہرست

5 جون 2026: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی میں کمی; سبّی اور تربت گرم ترین مقامات میں سرفہرست

گزشتہ روز ہونے والی بارشوں اور آندھی کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا، جبکہ مری، کالام، مالم جبہ، استور اور دیگر پہاڑی علاقوں میں موسم خوشگوار رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ  درجہ حرارت بلوچستان کے شہر سبّی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تربت میں 44.5، دالبندین میں 43.5، نوکنڈی میں 43 اور بیلا و پنجگور میں 42 اور 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ سندھ میں جیکب آباد 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا گرم ترین شہر رہا جبکہ پڈعیدن 42، سکھر اور روہڑی 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئے۔

پنجاب میں بہاولپور 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین شہر رہا جبکہ جھنگ میں 38.8، بہاولنگر میں 38.5، ملتان میں 38.3 اور ساہیوال میں 38.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا جبکہ پشاور اور بنوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.3 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 37، کراچی ایئرپورٹ پر 35.6 اور مظفرآباد میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

جمعہ 5 جون 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
29.3 35.6 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
29.5 35.5 کراچی (شارع فیصل)
28.5 35.0 کراچی (ماڑی پور)
26.8 40.7 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
27.5 41.0 حیدرآباد (شہر)
26.5 41.0 ٹنڈو جام
27.5 40.5 میرپور خاص
27.5 41.0 نوابشاہ
27.0 42.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
26.5 41.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
27.5 41.5 روہڑی
28.0 42.5 جیکب آباد
26.5 40.0 لاڑکانہ
25.5 39.5 موئنجو دڑو
26.5 41.0 دادو
28.5 39.5 بدین
28.5 37.0 ٹھٹّھہ
26.5 40.0 چھور (عمرکوٹ)
26.5 41.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
16.0 33.0 اسلام آباد (شہر)
16.7 33.3 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
16.8 33.0 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
17.0 34.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
19.9 34.0 راولپنڈی (ویسٹریج)
17.0 34.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
17.5 35.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
9.5 21.0 مری
15.0 32.0 چکوال (بھون)
17.5 36.7 اٹک
17.0 33.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
19.5 37.8 سیالکوٹ (شہر)
21.9 38.0 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
17.8 34.6 جہلم
21.3 36.5 لاہور (ائیرپورٹ)
22.6 37.0 لاہور (شہر)
19.5 37.5 گوجرانوالہ
18.5 37.5 منڈی بہاؤالدّین
20.5 31.1 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
21.5 38.8 جھنگ
19.5 35.5 سرگودھا (ائیربیس)
18.5 35.5 جوہرآباد
17.5 38.0 نورپورتھل
22.0 37.5 ڈی جی خان
22.8 38.4 ساہیوال
22.5 38.3 ملتان (ائیرپورٹ)
23.5 38.5 بہاولنگر
25.0 40.0 بہاولپور (شہر)
23.2 37.2 خانپور (رحیم یار خان)
22.5 37.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
21.5 35.0 پشاور (ائیرپورٹ)
20.0 34.5 پشاور (گالف کلب)
18.9 31.0 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
20.5 37.5 ڈی آئی خان (شہر)
20.0 35.0 بنّوں
12.5 29.5 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
15.5 32.0 بالاکوٹ
13.0 32.0 سیدو شریف (مینگورہ)
12.7 29.5 چترال
15.8 29.8 دروش
10.0 28.0 دیر
10.0 26.0 پاراچنار
8.0 18.0 کالام
9.5 16.0 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
13 23 گلگت
10 19.5 گوپس
10.2 21.7 سکردو
7.5 15.5 استور
بابوسر
15.1 33.2 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
16 34 مظفّرآباد (شہر)
14.5 32.5 گڑھی دوپٹّہ
17 33.1 کوٹلی
9.5 25 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
16.5 34.5 کوئٹہ (سمنگلی)
20.5 33.5 کوئٹہ (بریوری)
11.0 29.0 قلّات
19.5 37.0 بارکھان
18.5 38.5 خضدار
22.0 41.0 پنجگور
30.0 45.0 سبّی
27.0 42.0 بیلا (لسبیلہ)
21 43.5 دالبندین
22.0 43.0 نوکنڈی
26.0 35.0 گوادر
27.0 35.0 پسنی
25.0 35.0 اورماڑا
26.0 34.5 جیوانی
27.5 44.5 تربت
17.0 36.5 ژوب
10.6 26.0 زیارت

About amnausmani

Check Also

27 مئی 2026 :ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، میدانی علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا، جیکب آباد میں پارہ 49 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے