Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 24 مئی 2026 : دادو میں پارہ 48 ڈگری تک پہنچ گیا، سندھ و جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

24 مئی 2026 : دادو میں پارہ 48 ڈگری تک پہنچ گیا، سندھ و جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں درجۂ حرارت  زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے  آج ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت سندھ کے شہر دادو میں 47.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ موئن جو دڑو میں 47.5، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 47، نوابشاہ میں 46.5 اور سبّی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پارہ پہنچ گیا۔ 🔥🌡️

 کراچی میں سمندری ہواؤں کے باعث موسم نسبتاً بہتر رہا تاہم حبس کی شدت برقرار رہی۔ 🌊🥵

پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں بھی گرمی برقرار رہی۔ خانپور میں 42.5، ڈی جی خان میں 42، بہاولپور میں 41.7، بہاولنگر میں 41.5 جبکہ ملتان اور جھنگ میں 41.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی پارہ 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔ ☀️

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جہاں ڈی آئی خان میں 40.5 اور بنوں میں 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ بالائی علاقوں کالام، مالم جبہ، استور اور سکردو میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہا۔ ⛰️❄️

بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی شدید گرمی برقرار رہی جہاں دالبندین میں 43، تربت میں 42، نوکنڈی میں 41.5 جبکہ پنجگور میں 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ، زیارت اور قلات میں موسم نسبتاً معتدل رہا۔ 🌤️

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار رہا جبکہ کوٹلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درست درجۂ حرارت ذیل کی فہرست میں ملاحظہ کریں۔

اتوار 24 مئی 2026 
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ
27.5 34.1 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
28.0 33.5 کراچی (شارع فیصل)
27.0 33.0 کراچی (ماڑی پور)
26.0 39.7 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
26.5 40.0 حیدرآباد (شہر)
24.5 38.5 ٹنڈو جام
24.5 38.0 میرپور خاص
26.0 46.5 نوابشاہ
27.0 45.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
28.0 45.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
29.0 45.0 روہڑی
29.0 47.0 جیکب آباد
28.5 47.0 لاڑکانہ
27.5 47.5 موئنجو دڑو
31.0 47.8 دادو
26.5 37.0 بدین
26.5 35.5 ٹھٹّھہ
25.5 39.0 چھور (عمرکوٹ)
26.5 39.0 مٹّھی (تھرپارکر)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ وفاقی دارالحکومت
20.5 35.0 اسلام آباد (شہر)
21.0 34.0 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
20.9 34.0 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ پنجاب
23.5 35.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
27.0 35.2 راولپنڈی (ویسٹریج)
20.0 33.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
18.5 31.5 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
12.6 21.4 مری
19.5 35.5 چکوال (بھون)
23.5 38.2 اٹک
17.5 30.5 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
23.8 36.2 سیالکوٹ (شہر)
23.6 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
24.3 35.5 جہلم
25.3 39.0 لاہور (ائیرپورٹ)
27.6 39.0 لاہور (شہر)
24.5 39.5 گوجرانوالہ
24.0 35.5 منڈی بہاؤالدّین
25.3 40.0 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
26.5 41.2 جھنگ
26.5 39.0 سرگودھا (ائیربیس)
26.0 38.3 جوہرآباد
25.7 40.5 نورپورتھل
26.5 42.0 ڈی جی خان
26.0 41.3 ساہیوال
27.3 41.2 ملتان (ائیرپورٹ)
27.0 41.5 بہاولنگر
28.0 41.7 بہاولپور (شہر)
27.7 42.5 خانپور (رحیم یار خان)
25.0 41.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
26.5 صادق آباد
کم سے کم زیادہ سے زیا صوبہ خیبر پختونخواہ
24.0 35.5 پشاور (ائیرپورٹ)
21.3 36.0 پشاور (گالف کلب)
22.5 34.0 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
25.5 40.5 ڈی آئی خان (شہر)
24.0 38.5 بنّوں
14.4 30.5 ایبٹ آباد (کاکول)
نتھیا گلی
16.5 33.0 بالاکوٹ
16.5 33.5 سیدو شریف (مینگورہ)
14.3 28.1 چترال
13.4 30.0 دروش
11.0 28.5 دیر
9.0 26.0 پاراچنار
6.5 21.5 کالام
10.5 20.0 مالم جبّہ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
11.3 27 گلگت
7 23.5 گوپس
6.2 21.8 سکردو
4.5 18 استور
بابوسر
17.6 31.7 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
19 32.5 مظفّرآباد (شہر)
17.8 30.7 گڑھی دوپٹّہ
21 35 کوٹلی
11 23.5 راولاکوٹ
کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ بلوچستان
16.5 33.0 کوئٹہ (سمنگلی)
20.0 33.0 کوئٹہ (بریوری)
14.0 30.0 قلّات
19.5 37.5 بارکھان
20.0 38.0 خضدار
20.5 39.5 پنجگور
29.0 46.0 سبّی
24.0 40.0 بیلا (لسبیلہ)
22.5 43.0 دالبندین
26.5 41.5 نوکنڈی
25.5 33.0 گوادر
25.5 33.5 پسنی
24.0 33.0 اورماڑا
25.5 32.5 جیوانی
27.0 42.0 تربت
19.5 35 ژوب
7.5 24.0 زیارت

About amnausmani

Check Also

15 مئی 2026 : وسطی و جنوبی پنجاب میں خطرناک گرج چمک کے ساتھ ، گرد آلود طوفان، ملتان 111 کلومیٹر ، رحیم یار خان 102 کلو میٹر فی گھنٹہ کی شدید آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی سے املاک کو نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر وقفے وقفے سے گرج چمک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے