⦿ مدت: 14 اپریل شام 9 بجے سے 20 اپریل 2026 تک
⦿ کہاں: ملک بھر میں
⦿ کیا_توقع_رکھیں؟
خلاصہ:
⦾ درجہ حرارت میں کئی ڈگری اضافہ ہوا ہے اور بلوچستان میں 15 تاریخ اور پنجاب میں 16 تاریخ کو اپنی انتہا پر پہنچنے سے پہلے مزید 2سے3 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری زیادہ متوقع ہے۔
⦾ 16 سے 18 اپریل کے درمیان، دو مسلسل مغربی سلسلوں کی آمد کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ تر ابر آلود موسم، کہیں کہیں یا مختلف مقامات پر گرج چمک کے طوفان، تیز ہوائیں، بارش اور خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر 25 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے ۔ اگلے دو دنوں میں زیادہ تر خشک اور جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقے اور پنجاب کے مغربی حصوں میں خاص طور پر مشرقی علاقوں میں تیز ہوائیں، ہلکی بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔

تفصیلات:
⦾ پنجاب میں:
اگلے دو روز تک زیادہ تر علاقوں میں #دھوپ، گرمی اور خشک موسم متوقع ہے، جس سے دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید 2 سے 4 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہفتہ کے وسط میں درجہ حرارت معمول کے قریب یا 1 سے 3 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے، جب کمزور شدت کے مغربی سلسلے کم نمی کے ساتھ اثرانداز ہوں گی۔ پوٹھوہار ریجن، خاص طور پر اٹک، چکوال، راولپنڈی/ اسلام آباد اور جہلم کے علاقوں میں 16 سے 18 اپریل کے درمیان کم از کم دو دفعہ گرج چمک کے طوفان متوقع ہیں۔ بارش کے امکانات میں کمی کے باوجود، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، جن میں لاہور اور سرگودھا آتے ہیں، میں بھی دو گرج چمک کے طوفان آسکتے ہیں۔ خاص طور پر اٹک، میانوالی، بھکر کے علاقوں میں 75 تا 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوا کے ساتھ گرج چمک ہوسکتی ہے۔ یہاں ژالہ باری کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔ مجموعی طور پر بالائی پنجاب کے اکثر علاقوں میں 5 سے 15 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے جنوبی حصوں، جن میں ملتان شامل ہے، میں کم از کم ایک گرج چمک کے طوفان کا امکان ہے۔ بارش کی مجموعی مقدار کیلئے نقشہ 1 ملاحظہ فرمائیں۔
⦾ کشمیر میں:
16 تا 18 اپریل کے دوران زیادہ تر آسمان ابر آلود رہے گا اور بالائی آزاد کشمیر کے شمالی پہاڑی علاقوں میں شام و دوپہر کے وقت گرج چمک کے طوفان متوقع ہیں۔ مظفرآباد میں کم از کم دو بار گرج چمک/بارش متوقع ہے جہاں 25 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا، جنوبی کشمیر بشمول میرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان آسکتے ہیں اور مجموعی طور پر 5 سے 15 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

⦾ خیبر پختونخوا میں:
اگلے دو دنوں میں صوبے میں درجہ حرارت میں 2 تا 4 ڈگری اضافہ متوقع ہے، جس سے ہفتے کے آخر تک معمول کے قریب یا 2 سے 4 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ہوجائے گا۔
تاہم 16 سے 19 اپریل کے درمیان، کم از کم 2 مرتبہ کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان سے 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ساتھ میں تیز بارش، ژالہ باری اور بجلی گرنے کے امکانات ہیں۔ شمالی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں دو دنوں میں 35 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔ پشاور میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے، جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں جیسے ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک، لکی مروت میں 5 سے 15 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر صوبے کے شمالی اور مغربی علاقوں میں، خاص طور پر 3,000 فٹ سے زیادہ بلندی پر، بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔

⦾ بلوچستان میں:
تیز ہوا/گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے جس میں ژوب، لورالائی، کوئٹہ، قلات، خضدار، سبی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے علاقے شامل ہیں۔ تاہم بڑے طوفان کا امکان کم ہے۔ صوبے میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری اضافہ متوقع ہے جو مغربی سلسلوں کے گزرنے کے بعد کم ہوجائے گا۔ اس دوران بہت سے علاقوں میں جزوی تا زیادہ ابر آلود اور ہوادار موسم متوقع ہے۔ مجموعی طور پر صوبے کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں 10 سے 20 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

⦾ سندھ میں:
مجموعی طور پر شمالی اور وسطی سندھ کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت میں 5 ڈگری تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ بالائی سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہے گا (جو اس وقت کے لئے معمول یا معمول سے 2 ڈگری زیادہ ہے)۔ اگرچہ امکان کم ہے، پھر بھی شمالی اور وسطی سندھ، جن میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، اور دادو کے علاقے شامل ہیں، خاص طور پر مغربی حصوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی تیز ہوا اور 10 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں مغرب/جنوب مغرب سے 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور آسمان جزوی ابر آلود رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جو اس وقت کے لیے معمول کے مطابق ہے۔ شہر میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال