Home / بارش پر رپورٹ / 7 اپریل 2026 : طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ، بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا، پارا چنار میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

7 اپریل 2026 : طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ، بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا، پارا چنار میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

 ایک نیا اور طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ  گزشتہ شام بلوچستان میں داخل ہوا ⛈️⚡ جہاں اس نے گرد آلود ہوائیں، گرج چمک اور بارش برسانے کے ساتھ شدید موسمی صورتحال پیدا کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  بارکھان (20 ملی میٹر)، سبی (16 ملی میٹر) اور زیارت (12 ملی میٹر) میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ قلعہ سیف اللہ میں ژالہ باری بھی ہوئی، کئی روز سے وقفے وقفے سے  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے باعث  دریائے ناڑی میں ایک مرتبہ پھر طغیانی کے خطرات پیدا ہوئے۔وہیں صوبے ،ہں  آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے 🌨️⚠️ اور مسلسل سآنے والے سلسلوں نے باغات و  فصلوں کو نقصان پہنچایا۔

یہ سسلسلہ بعد ازاں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر تک پھیل گیا، جہاں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا 🌬️💨 پنجاب میں نور پور تھل (34 ملی میٹر)، فورٹ منرو (32 ملی میٹر) اور بھکر (18 ملی میٹر) سرفہرست رہے جبکہ بہاولپور ایئرپورٹ پر 44 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میںسب سے زیادہ بارش ، پاراچنار میں 42 ملی میٹر ریکارد کی گئی۔  پشاور (27 ملی میٹر)، باچا خان ایئرپورٹ (27 ملی میٹر) اور چیراٹ (25 ملی میٹر) جبکہ آزاد کشمیر میں دہولی (8 ملی میٹر) نمایاں رہے، اس کے ساتھ ساتھ  ملک کے بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔  ❄️🏔️۔ خیبر پختونخوا میں  وقفے وقفے سے ہونے والی لگاتار بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، 

یہ موسمی نظام ایک جانب موسم کو خوشگوار اور قدرے ٹھنڈا بنا رہا ہے 🌦️ لیکن دوسری جانب کسانوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ گندم، جَو، مکئی ، چنے، تربوز ، جیسی فصلوں کے ساتھ ساتھ  آم ، اور دیگر پھلوں کے باغات  کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں 🌾📉۔ مجموعی طور پر یہ طاقتور مغربی ہواؤں کا نظام  ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسمی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں موجود ان کی رصد گاہوں پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں-
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
10 اٹک
4 بہاولنگر
5 بہاولپور ائرپورٹ
9 بہاولپور شہر
18 بھکر
6 چکوال (بھون)
32 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
8 ڈیرہ غازی خان شہر
11 فیصل آباد
2 گجرات
2 حافظ آباد
11 اسلام آباد شہر
6 اسلام آباد ہوائی اڈہ
7 اسلام آباد گولڑہ
13 اسلام آباد سید پور
2 جھنگ
8 جہلم
9 جوہر آباد
6 کروڑ(لیہ)
1 قصور
9 خانیوال
6 خانپور
11 کوٹ ادو
1 لاہور ہوائی اڈہ
1 لاہور شہر
2 منڈی بہاؤالدین
4 منگلا
4 ملتان ائر پورٹ
3 ملتان شہر
16 مری
34 نور پور تھل
6 اوکاڑہ
10 رحیم یار خان
4 راجن پور
8 راولپنڈی چکلالہ
8 راولپنڈی کچہری
7 راولپنڈی پیرودھائی
6 راولپنڈی گوالمنڈی
10 راولپنڈی نیو کٹاریاں
8 راولپنڈی شمس آباد
2 ساہیوال
3 سرگودھا شہر
TR شیخوپورہ
1 سیالکوٹ کینٹ
6 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
4 بندی عباس پور
1 برنا لہ
8 دہولی
TR کوٹلی
2 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
27 باچا خان ہوائی اڈہ
3 بنوں
25 چیراٹ
6 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
20 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
10 اپردیر
9 دروش
1 کالام
7 مالم جبہ
3 میر کھانی
42 پاراچنار
27 پشاور ہوائی اڈہ
20 پشاور شہر
10 سیدو شریف
10 تخت بھائی
17 وارسک ڈیم
بارش کی مقدار (mm) سندھ
3 موئنجوداڑو
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
20 بارکھان
1 چمن
2 خضدار
1 مسلم باغ
14 پشین
10 کوئٹہ سمنگلی
9 کوئٹہ شیخ ماندہ
16 سبی
12 زیارت

About amnausmani

Check Also

19 اپریل 2026 : تربت 40 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام، مختلف شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

آج ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں واضح اضافہ ہوا اور کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے