اپڈیٹ: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ اس وقت پاکستان کے بالائی علاقوں کو متاثّر کر رہا ہے، جس کے سبب گرج چمک کے طوفان پنجاب میں چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی اور سرگودھا کے علاقوں جبکہ خیبر پختونخواہ کی وادیِ سوات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں بھی کوٹلی سے مظفّرآباد تک گرج چمک کے طوفان موجود ہیں۔
اب سے اگلے ایک گھنٹے میں ان طوفانوں کے سبب درج بالا علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اب تک ہمارے موسمی سٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار (سمت):
بسالی گاؤں، ضلع پنڈی: 100 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
اسلام آباد G-8/2۔۔ 68 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
راولپنڈی شہر، عسکری 7۔۔ 59 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)