Home / بارش پر رپورٹ / 12 مارچ 2026 : ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری، سب سے زیادہ بارش کاکول میں 45 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 53 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں ریکارڈ

12 مارچ 2026 : ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری، سب سے زیادہ بارش کاکول میں 45 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 53 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں ریکارڈ

مغربی ہواؤں کا  سلسلہ   تیسرے روز بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرتا رہا ، جس کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران فیصل آباد، لاہور، ننکانہ صاحب، چکوال اور اٹک کے بعض علاقوں میں ژالہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، جس سے موسم میں نمایاں خنکی پیدا ہو گئی۔

ہمارے مقامی و نجی موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مریدکے ضلع شیخوپورہ میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں سیکٹر F-10/2 میں 9 ملی میٹر جبکہ میانہ تھب (زون 5) میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح لاہور، سیالکوٹ، چکوال اور اٹک کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی سے معتدل بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہوا کے سب سے زیادہ  تیز جھکڑ ہمارے موسمی اسٹیشنز   بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی اور بسالی گاؤں ضلع راولپنڈی میں 53 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ کی گئے جبکہ بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں 46 کلومیٹر فی گھنٹہ اور دھمیال ائربیس میں 44 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر ریکارڈ بارش کی مکمل مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست میں دیکھی جا سکتی ہے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
39 13 راولپنڈی: ویسٹریج 1
46 4 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
39 6 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
53 5 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
39 8 گلشن آباد، راولپنڈی
44 9 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
53 6 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
2 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
7 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
43 6 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
9 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
4 مرید، چکوال
40 3 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
2 سمبریال ، سیالکوٹ
44 4 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
42 1 لاہور (کینٹ)
9 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
39 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
7 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
10 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
8 سواں گارڈن ، اسلام آباد
4 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
10 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
12 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
10 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
3 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
4 کسران، پنڈی گھیب، اٹک
3.4 کرک

محکمہ موسمیات کی رصدگاہوں کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے زیر اثر خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں نسبتاً زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش کاکول میں 45 ملی میٹر جبکہ پتن میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ دیگر نمایاں مقامات میں بالاکوٹ میں 28 ملی میٹر، مالم جبہ میں 22 ملی میٹر، مظفرآباد ہوائی اڈہ میں 27 ملی میٹر جبکہ مظفرآباد شہر میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں مری اور چکوال میں 16، 16 ملی میٹر جبکہ اٹک، اسلام آباد سید پور اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلسل تیسرے روز ہونے والی بارش سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں موسم  خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے دیگر اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش کی مکمل تفصیل ذیل کی فہرست میں دیکھی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
13 اٹک
16 چکوال (بھون)
8 گوجرنوالا
2 گجرات
2 حافظ آباد
10 اسلام آباد شہر
3 اسلام آباد ہوائی اڈہ
2 اسلام آباد گولڑہ
13 اسلام آباد سید پور
1 جہلم
7 جوہر آباد
1 لاہور ہوائی اڈہ
2 لاہور شہر
7 منڈی بہاؤالدین
5 منگلا
16 مری
2 ناروال
10 راولپنڈی چکلالہ
10 راولپنڈی کچہری
4 راولپنڈی پیرودھائی
10 راولپنڈی گوالمنڈی
10 راولپنڈی نیو کٹاریاں
7 راولپنڈی شمس آباد
2 سرگودھا شہر
12 شیخوپورہ
6 سیالکوٹ کینٹ
4 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
9 استور
6 بندی عباس پور
1 برنا لہ
7 بونجی
9 چلاس
12 گڑھی دوپٹہ
1 ہنزہ
4 کوٹلی
27 مظفر آباد ہوائی اڈہ
18 مظفر آباد شہر
6 راولا کوٹ
8 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
5 باچا خان ہوائی اڈہ
28 بالاکوٹ
5 چیراٹ
1 چترال
1 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
4 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
11 اپردیر
45 کاکول
7 کالام
7 لوئر دیر
22 مالم جبہ
1 میر کھانی
32 پتن
5 پشاور شہر
11 سیدو شریف
2 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
1 چمن
TR کوئٹہ سمنگلی
TR زیارت

About amnausmani

Check Also

10 مارچ 2026 : بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ، پوٹھوہار میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں ریکارڈ

پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے