Home / بارش پر رپورٹ / 11 مارچ 2026 : ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ،پٹن 68 ملی میٹر اور مالم جبہ میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ

11 مارچ 2026 : ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ،پٹن 68 ملی میٹر اور مالم جبہ میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ

مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر جاری بارشوں کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں کو متاثر کرتا رہا، جس کے باعث خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں اچھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں سے ژالہ باری  کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات اور مختلف موسمی اسٹیشنز کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے پتن میں 68 ملی میٹر جبکہ مالم جبہ میں 50 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،

بالائی پنجاب میں بارش نسبتاً کم رہی جہاں مری میں 3 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا  بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مختلف اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش کی مکمل تفصیل ذیل کی فہرست میں دیکھی جا سکتی ہے۔

بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
1 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
1 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
2 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR چکوال (بھون)
TR اسلام آباد ہوائی اڈہ
3 مری
TR راولپنڈی چکلالہ
1 راولپنڈی گوالمنڈی
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
20 استور
10 بگروٹ
8 بونجی
6 چلاس
4 گڑھی دوپٹہ
10 گلگت
2 گوپس
4 مظفر آباد ہوائی اڈہ
7 مظفر آباد شہر
6 راولا کوٹ
7 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
1 باچا خان ہوائی اڈہ
5 بالاکوٹ
13.2 چترال
8 اپردیر
5 دروش
2 کاکول
16 کالام
8 لوئر دیر
50 مالم جبہ
10 میر کھانی
10 پاراچنار
68 پتن
1 پشاور ہوائی اڈہ
TR پشاور شہر
21 سیدو شریف
1 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
TR کوئٹہ سمنگلی

About amnausmani

Check Also

19 جولائی 2026 : ہفتہ وار #پیشگوئی (اگلے 7 دن): شمال مشرقی پنجاب میں 2 ہفتے کی تاخیر کیساتھ مون سون کا باقاعدہ آغاز متوقع۔

موسمیاتی ماڈل ای سی ایم اور آئیکون پاکستان کے بالائی نصف حصّے میں مون سون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے