Home / بارش پر رپورٹ / 26 جنوری 2026 : بلوچستان میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری، قلات میں 34 ملی میٹر بارش جبکہ زیارت میں 9 انچ تک برفباری ریکارڈ۔

26 جنوری 2026 : بلوچستان میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری، قلات میں 34 ملی میٹر بارش جبکہ زیارت میں 9 انچ تک برفباری ریکارڈ۔

پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے فعال سلسلے کے زیرِ اثر آج ملک کے چند بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش اور برفباری ریکارڈ,

اس سلسلے کے زیرِ اثر آج بارش اور برفباری کا زیادہ تر اثر بلوچستان میں دیکھنے میں آیا۔ محمکہ موسمیات کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ بارش قلات میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،  جبکہ دیگر علاقوں میں بارش کی شدت کم رہی۔ نوشکی میں موجود نجی موسمی اسٹیشن پر 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بارش کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی جاری رہی، جہاں زیارت میں 9 انچ اور قلات میں 5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جبکہ کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں شیخ ماندہ اور سمنگلی میں ہلکی برفباری کے باعث ان علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات اور نجی موسمی سٹیشن پر ریکارڈ بارش و برفباری کی تفصیل ذیل سے جانئیے۔

بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
12 نوشکی
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
9 چترال
5 اپردیر
2 خار باجوڑ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
3 چمن
15.2 دالبندین
34 قلات
9 نوشکی
8 نوکنڈی
3 کوئٹہ سمنگلی
1 کوئٹہ شاہ ماندہ
3 سبی
TR تربت
17 زیارت
برفباری (انچ) شہر/ علاقہ
0.3 کوئٹہ شیخ ماندہ
0.9 کوئٹہ سمنگلی
5 قلات
9 زیارت

About amnausmani

Check Also

29 اگست 2026 : نوکنڈی اور دالبندین 42 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین علاقے ، اپنے شہر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

جمعہ 29 اگست 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.0 29.2 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے