نظرثانی شدہ ہفتہ وار پیشگوئی: شدید برفباری اور بارش متوقع! مارگلہ کے پہاڑوں، کوئٹہ، زیارت اور قلّات میں برفباری کے بعد سردی کی لہر! درجہ حرارت میں 9 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع!
اطّلاق؟
16 جنوری تا 26 جنوری 2026
کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔
خلاصہ:
⦿ یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے کم از کم 3 سلسلے متوقع، جس کے سبب، اس دوران وقتاً فوقتاً بارش/ برفباری ملک بھر میں جاری رہنے کا امکان ہے۔
⦿ 16 تا 17 جنوری، 19 تا 21 جنوری اور 23 تا 25 جنوری کے دوران ابر آلودگی، بارش، برفباری اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔

⦿ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ متاثّر ہونے والے علاقے:
بلوچستان، خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب کے شمالی، مغربی اور وسطی حصّے۔
⦿ نسبتاً کم متاثّر ہونے والے علاقے: جنوبی پنجاب اور سندھ
⦾ اسلام آباد اور بالائی پنجاب: اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں اور خوشاب میں وادیِ سون کے علاقوں میں 3000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری ممکن ہے۔ 16 سے 25 جنوری کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے ، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کےعلاقوں میں مجموعی طور پر 30 سے 50 ملی میٹر جبکہ چند مقامات پر زیادہ سے زیادہ بارش کی مقدار 65 ملی میٹر تک متوقع ہے۔ یہ بارشیں انتہائی سرد درجہ حرارت میں متوقع ہیں۔ ممکن ہے کہ 23 سے 25 جنوری کے درمیان دن کے درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہ کرسکیں۔ شمال مشرقی پنجاب بشمول گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور میں بھی دن کے درجہ حرارت بارش کے دوران صرف 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رہ سکتے ہیں۔ اس دوران کُل 20 سے 40 ملی میٹر جبکہ بعض علاقوں میں 50 ملی میٹر تک بارش ممکن ہے۔ مغربی اور وسطی پنجاب میں 10 سے 20 ملی میٹر جبکہ کچھ علاقوں میں 35 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مغربی پنجاب میں بارش کے امکانات نسبتاً زیادہ ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑوں بشمول فورٹ منرو میں تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری ہو سکتی ہے۔ ملتان اور وہاڑی میں بھی 5 سے 10 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ تصویر 1 دیکھیں۔

⦾ خیبر پختونخواہ میں برفباری کی سطح مغربی علاقوں بشمول پاراچنار، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بالائی دیر اور زیریں دیر میں 3000 فٹ تک گر سکتی ہے۔ سابقہ فاٹا کے زیادہ تر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدّت کی برفباری متوقع ہے۔ وادیِ کاغان میں 6000 فٹ سے بلند مقامات پر اگلے 10 دنوں میں 2.5ے 4 فٹ تک برفباری ہو سکتی ہے۔ کالام اور مالم جبّہ میں بھی 1.5 سے 2.5 فٹ برفباری متوقع ہے۔ مری اور نتھیا گلی میں 1 سے 2 فٹ برفباری کا امکان ہے اور ہواؤں کی رفتار بعض اوقات 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سےتجاوز کر سکتی ہے۔ 23 سے 25 جنوری کے دوران ان علاقوں میں برفانی طوفان بھی آ سکتا ہے۔ گلیات کے بلند علاقوں میں اس دوران 3 فٹ برفباری ممکن ہے۔ وادیِ پشاور میں 25 سے 40 ملی میٹر بارش متوقع ہے جب کہ مردان اور سوات کے علاقوں میں 60 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ تصویر 1 دیکھیں۔

🥶🌨🌨 برفانی طوفان اور شدید برفباری کی انتباہ: 23 تا 25 جنوری کے درمیان بلند پہاڑی علاقوں میں سفر سے مکمّل گریز کریں۔ مجبورا پہاڑی سفر کے دورن ہمیشہ گاڑی میں چین کا استعمال کریں اور موبائل فون مکمّل چارج رکھیں، کیونکہ پہاڑوں میں موسم بدلتے دیر نہیں لگتی!
⦾ خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر: وقفہ وقفہ سے شدید بارش کی توقع ہے، جس کی مقدار 50 سے 80 ملی میٹر تک ہو سکتی ہے اور کچھ علاقوں میں 125 ملی میٹر سے زائد بارش بھی ممکن ہے۔ ایبٹ آباد شہر، منگورہ اور مظفّرآباد میں برفباری کے امکانات موجود ہیں۔ برفباری کی سطح خیبرپختونخواہ کے مغربی علاقوں میں تقریباً 3000 فٹ جبکہ ہزارہ و مالاکنڈ کے مغربی علاقوں میں بتدریج 4000 سے 5,000 فٹ تک بڑھ سکتی ہے۔ وادیِ نیلم میں خاص طور پر 6000 فٹ سے بلند علاقوں میں 2.5 سے 4 فٹ تک برفباری متوقع ہے۔ آزاد کشمیر میں برفباری کی سطح شمال سے جنوب 4500 سے 6000 فٹ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے زیادہ تر علاقوں باالخصوص میرپور، باغ اور کوٹلی میں شدید بارش کا امکان ہے۔ راولا کوٹ میں بھی 2 سے 3 انچ برفباری ہو سکتی ہے، تاہم اس کے امکانات 50 سے 60 فیصدہیں۔ تصویر 1 دیکھیں۔

⦾ بلوچستان: کوئٹہ، گوادر، تربت، دالبندین، اورماڑا، پنجگور اور خضدار میں تیز ہوائیں متوقع ہیں، جہاں یہ دوران کئی مرتبہ 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ متوقع ہیں۔ باالخصوص 16 یا 17، 19، 21، 22، 23 اور 25 جنوری کو۔ اس دوران شمال مشرقی اور وسطی بلوچستان میں بڑی مقدار میں بارش ممکن ہے، خاص طور پر بعد کے مغربی سلسلوں میں۔ اگلے 10 دنوں میں ممکنہ بارش کے مجموعی مقدار جاننے کیلئے تصویر 2 دیکھیں۔ ابتدائی طور پر 16 اور 17 جنوری کو پہلے مغربی سلسلے میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری تک کی کمی متوقع ہے۔ 21 تا 25 جنوری کے دوران بلوچستان کے 5500 فٹ سے بلند علاقوں خصوصاً شمال مشرقی علاقوں میں برفباری کے امکانات ہیں۔ تیز ہوائیں بھی 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل سکتی ہیں۔ مجموعی طور پر 3 سے 6 انچ برفباری ممکن ہے۔

⦾ سندھ میں سکّھر، نوابشاہ، لاڑکانہ، دادو اور ملحقہ علاقوں میں 5 سے 15 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ 16 تا 25 جنوری تک درجہ حرارت میں 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔ جبکہ 22 تا 25 جنوری کے دوران 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ حیدرآباد میں دن کا درجہ حرارت 26 ڈگری سے گر کر 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ سکتا ہے۔ تیز ہوائیں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں اور 2 سے 5 ملی میٹر کی ایک یا دو بارشوں کے امکانات 20 فیصد امکانات ہیں۔ کراچی میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے اور ہوائیں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہیں۔ اگلے 10 دنوں میں 5 سے 15 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ بارش کا امکان 40 فیصد ہیں۔ تصویر 2 دیکھیں۔
تازہ ترین صورتحال کے لیے ہمارے ساتھ رہیے کیونکہ ہم اس بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے!
Weather Busters Pakistan موسم کا حال