Home / بارش پر رپورٹ / 22 دسمبر 2025 : مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری، خشک سالی کا خاتمہ

22 دسمبر 2025 : مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری، خشک سالی کا خاتمہ

مغربی ہواؤں کے ایک مؤثر سلسلے کے نتیجے میں ملک کے

بیشتر علاقوں میں طویل عرصے بعد ہونے والی بارش نے

خشک سالی کی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اس موسمی نظام

کے زیرِ اثر بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے لے کر خیبر پختونخوا

، پنجاب کے مغربی اور شمالی اضلاع، آزاد کشمیر اور

گلگت بلتستان تک بارش جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں

برفباری ریکارڈ کی گئی۔

پیش گوئی کے مطابق چترال اور وادی نیلم میں برفباری کی

اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ گلیات کے علاقے خیرہ

میں بھی ہلکی برفباری دیکھی گئی۔ اس موسمی سلسلے کے

باعث سردی کی شدت میں اضافہ اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

دو روزہ اس موسمی اسپیل کے دوران سب سے زیادہ بارش

اسلام آباد کے علاقے آئی-10 میں واقع ایک مقامی موسمی

اسٹیشن پر 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس  دوران اسلام آباد و 

راولپنڈی میں کچھ دیر کو   گرج چمک کا سلسلہ بھی دیکھا گیا ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  ان کی رصد گاہوں پر سب

سے زیادہ بارش قلات اور کالام میں 29 ملی میٹر ریکارڈ

ہوئی۔ جبکہ  مالم جبہ میں 2 انچ برف باری بھی

  محکمہ موسمیات نے رپورٹ کی ۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر اس سپیل کے دوران

اب تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار کی تفصیلات ذیل

کی فہرست میں پیش کی گئی ہے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
9 راولپنڈی: ویسٹریج 1
7 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
9 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
10 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
8 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
10 گلشن آباد، راولپنڈی
1.3 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
9 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
2 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
1 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
6 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
35 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
1.6 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
12.4 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
6 ڈھنڈاو (مردان)
10 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
6.5 ایبٹ آباد ، نواں شہر
12 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
13 سواں گارڈن ، اسلام آباد
17 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
3 تلہ گنگ
2 سرکہ، حضرو، ضلع اٹک
2 ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک)

محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر   2 روز میں

ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدارنیچے دی گئی علیحدہ فہرست

سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
3 اٹک
10 بھکر
9 چکوال (بھون)
2 ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو
7 اسلام آباد شہر
TR اسلام آباد ہوائی اڈہ
9 اسلام آباد سید پور
4 جہلم
10 جوہر آباد
1 کامرہ ائر بیس
10 کروڑ(لیہ)
TR لاہور شہر
1 منڈی بہاؤالدین
5 منگلا
TR میانوالی
19 مری
13 نور پور تھل
6 راولپنڈی چکلالہ
6 راولپنڈی کچہری
6 راولپنڈی پیرودھائی
5 راولپنڈی گوالمنڈی
7 راولپنڈی نیو کٹاریاں
6 راولپنڈی شمس آباد
TR ساہیوال
1 سرگودھا ائر بیس
1 سرگودھا شہر
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
19 استور
2 بندی عباس پور
3 بونجی
2 چلاس
24 گڑھی دوپٹہ
1 گلگت
2 گوپس
17 ہرمان
14 کوٹلی
11 مظفر آباد ہوائی اڈہ
12 مظفر آباد شہر
9 راولا کوٹ
8 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
4 باچا خان ہوائی اڈہ
21 بالاکوٹ
1 بنوں
6 چیراٹ
8 چترال
3 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
3 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
12 اپردیر
3 دروش
15 کاکول
29 کالام
1 کوہاٹ ائر بیس
3 لوئر دیر
17 مالم جبہ
2 مردان
8 میر کھانی
2 پاراچنار
16 پتن
5 پشاور ہوائی اڈہ
6 رسالپور
15 سیدو شریف
3 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
4 بارکھان
3.2 دالبندین
7.5 گوادر
9 جیوانی
29 قلات
0.1 خضدار
5 نوکنڈی
2 پنجگور
5 کوئٹہ سمنگلی
6 کوئٹہ شاہ ماندہ
1.3 تربت
4 ژوب
21 زیارت
برفباری (انچ) شہر/ علاقہ
2 مالم جبہ

 

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے