Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 8 دسمبر 2025 : بلوچستان اور سندھ میں دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کا اضافہ۔ رات کے درجہ حرارت معمول سے کم جاری۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

8 دسمبر 2025 : بلوچستان اور سندھ میں دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کا اضافہ۔ رات کے درجہ حرارت معمول سے کم جاری۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

آج تربت اور گوادر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 32.5

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ درجہ حرارت میں اضافہ ایک

اور مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد سے قبل ہوا ہے،

جس کے بعد درجہ حرارت میں دوبارہ کمی واقع ہونے

کی توقع ہے۔ رات کے درجہ حرارت بدستور معمول سے

 2 سے 3 ڈگری کم ریکارڈ ہو رہے ہیں۔ آج کراچی میں بھی

پارا 30.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو کہ معمول سے

2 ڈگری تک زیادہ ہے۔ درست کم سے کم درجہ حرارت

کراچی ائیرپورٹ کی سرکاری رصدگاہ MOS پر 9.8

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے سرد مقام بابوسر رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت

منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ استور میں دن کا سب

سے زیادہ درجہ حرارت محض 1 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز

نہ کر سکا۔

یاد رہے:
1) کم سے کم درجہ حرارت صبح سویرے سورج طلوع کے

وقت ریکارڈ ہوتے ہیں جب زیادہ تر افراد سو رہے ہوتے

ہیں۔ اگر آپ کے دن کا آغاز 10 بجے کے بعد ہوتا ہے

تو تیز دھوپ کے باعث درجہ حرارت بڑھ چکا ہوتا ہے

اور سردی کی شدّت اتنی محسوس نہیں ہوتی۔

2) درج ذیل فہرست میں درجہ حرارت WMO کے

معیار کے مطابق نصب موسمی رصدگاہوں پر ریکارڈ کئے

جاتے ہیں، جو کہ زیادہ تر کھلے، دیہی علاقوں میں نصب

ہوتی ہیں۔ اگر آپ گنجاد آباد شہری علاقوں میں رہتے ہیں

تو شہریاری کے اثر کے سبب کم سے کم درجہ حرارت

میں وہ کمی ریکارڈ نہیں ہوتی جو کہ کھلے علاقوں میں

ریکارڈ ہوتی ہے۔

آج اپنے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درست کم سے کم

اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) جانیں:

سوموار 8 د سمبر 2025
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ
30.6 9.8 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
30.5 12.0 کراچی (شارع فیصل)
30.0 14.0 کراچی (ماڑی پور)
28.5 10.7 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
28.5 13.3 حیدرآباد (شہر)
28.0 8.5 ٹنڈو جام
29.0 9.0 میرپور خاص
29.0 8.0 نوابشاہ
27.5 8.0 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
27.0 7.5 سکّھر (ائیرپورٹ)
26.5 10.0 روہڑی
26.5 9.0 جیکب آباد
27.0 8.5 لاڑکانہ
27.5 5.0 موئنجو دڑو
27.0 7.5 دادو
28.0 10.2 بدین
27.0 10.5 ٹھٹّھہ
30.0 6.5 چھور (عمرکوٹ)
31.0 7.0 مٹّھی (تھرپارکر)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم وفاقی دارالحکومت
23.0 1.0 اسلام آباد (شہر)
21.0 1.8 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
22.0 1.1 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ پنجاب
23.0 3.4 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
22.5 7.7 راولپنڈی (ویسٹریج)
21.0 3.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
22.0 4.5 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
12.3 2.3 مری
20.0 1.0 چکوال (بھون)
20.5 1.8 اٹک
21.5 5.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
22.5 4.2 سیالکوٹ (شہر)
23.0 8.6 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
23.7 5.8 جہلم
24.0 5.2 لاہور (ائیرپورٹ)
24.5 7.5 لاہور (شہر)
24.5 2.5 گوجرانوالہ
24.5 2.5 منڈی بہاؤالدّین
24.5 5.3 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
25.0 4.5 جھنگ
25.0 5.0 سرگودھا (ائیربیس)
25.0 1.3 جوہرآباد
26.0 2.0 نورپورتھل
25.5 4.8 ڈی جی خان
24.5 5.2 ساہیوال
24.6 8.0 ملتان (ائیرپورٹ)
24.8 8.3 بہاولنگر
24.2 7.4 بہاولپور (شہر)
25.0 4.5 خانپور (رحیم یار خان)
24.5 5.5 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
23.5 7.5 صادق آباد
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ خیبر پختونخواہ
22.0 5.5 پشاور (ائیرپورٹ)
22.0 2.0 پشاور (گالف کلب)
20.0 3.9 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
24.5 4.0 ڈی آئی خان (شہر)
24.5 2.5 بنّوں
17.0 -0.7 ایبٹ آباد (کاکول)
18.5 0.3 بالاکوٹ
18.0 -0.5 سیدو شریف (مینگورہ)
11.5 -2.8 چترال
16.5 -4.0 دیر
14.4 -4.0 پاراچنار
10.0 -5.0 کالام
8.0 1.5 مالم جبّہ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
12.5 -5.5 گلگت
7 -5 گوپس
5.5 -5.6 سکردو
1 -4 استور
5.5 -10.5 بابوسر
15.6 1.2 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
16.5 3.3 مظفّرآباد (شہر)
15.5 0.5 گڑھی دوپٹّہ
22.4 3 کوٹلی
15 -3 راولاکوٹ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ بلوچستان
16.0 0.0 کوئٹہ (سمنگلی)
16.5 3.5 کوئٹہ (بریوری)
13.0 -2.0 قلّات
23.0 3.0 بارکھان
24.0 3.5 خضدار
24.0 3.5 پنجگور
29.0 7.0 سبّی
31.5 7.5 بیلا (لسبیلہ)
23.0 3.5 دالبندین
24.0 6.0 نوکنڈی
32.5 10.5 گوادر
30.0 12.0 پسنی
29.0 11.0 اورماڑا
31.0 12.0 جیوانی
32.5 12.5 تربت
19.0 1.5 ژوب
13.0 -4.3 زیارت

 

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے