Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / دسمبر 2025 پیش گوئی: معمول سے کم بارشیں/برفباری اور معمول سے کم درجہ حرارت متوقع!

دسمبر 2025 پیش گوئی: معمول سے کم بارشیں/برفباری اور معمول سے کم درجہ حرارت متوقع!

دسمبر 2025 پیش گوئی: معمول سے کم بارشیں/برفباری اور معمول سے کم درجہ حرارت متوقع!

جدید ترین موسماتی ماڈل ECMFW کی مدد سے موسم کا حال کے ایڈمن

نےآپ کے لیے ماہ دسمبر کےلئے یہ ماہانہ پیش گوئی تیار کی ہے!

تفصیلات:
اس سال سردی کا موسم تقریباً 1 ماہ پہلے شروع ہوا۔ 4 سے 6 نومبر

کے دوران پاکستان کے زیادہ تر حصوں میں موسمِ سرما کا آغاز ہو چکا تھا۔

یہ سلسلہ گزشتہ 7 موسمِ سرما کی طرح اوسطاً 2 سے 3 ہفتے پہلے شروع ہوا

اور اس دوران ملک کے کئی حصوں میں زیادہ سخت، بلکہ بعض مقامات

پر ریکارڈ سردی بھی دیکھی گئی!

⚫ خلاصہ:  پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں اور بلوچستان کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں اگلے کئی ہفتوں

تک موسم زیادہ تر خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب اور سندھ میں فضائی معیار (Air Quality) بھی خراب رہے گا  اور

دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے  کم رہے گا۔پنجاب اور سندھ کے

دھند زدہ علاقوں میں دسمبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں نمی بڑھنے سے

اسموگ بڑھنےکا خدشہ ہے، جس سے ہوا کا معیار مزید خراب ہو سکتا ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں رات کے وقت درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے گا۔

⚫ فعال موسم: مغربی ہوائیں (WD) پاکستان کے بالائی اور مغربی حصوں پر اثر انداز ہوتی رہیں گی،

جن میں گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان شامل ہیں۔

✲ 4 اور 5 دسمبر کے درمیان موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے کچھ بالائی اور مغربی حصوں

میں ہلکی برفباری اور بارش کا بھی امکان ہے۔ مغربی سلسلے کے گزرنے کے بعد 5 اور 6 دسمبر سے

درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ متاثر کر سکتا ہے۔

✲ دسمبر میں کل 4 سے6 مغربی ہواؤں کے سلسلے پاکستان کو متاثر کریں گےـ

✲ دسمبر کے تیسرے ہفتے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں اچھی

برفباری متوقع ہے، جبکہ دسمبر کے آخری عشرے میں خیبر پختون خواہ کے میدانی علاقوں سمیت

بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کے امکانات ہیں، اس دوران سردی کی لہر کا بھی امکان ہے۔

⚫ اس دسمبر میں ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، 

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم ہوسکتا ہے۔

دھند سے متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت کم سے کم معمول سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، بلوچستان اور کشمیر کی وادیوں اور بلند مقامات پر دسمبر کے

معمول سے 3 سے 5 ڈگری کم درجہ حرارت متوقع ہے۔

دسمبر کے آخری 10 دنوں میں شدید سردی کی لہر (SEVERE COLD WAVE) کا امکان موجود ہے۔

⦿ مجموعی طور پر، دسمبر میں گلگت بلتستان، بالائی کے پی کے اور کشمیر میں معمول سے کم برفباری اور بارشوں

کا امکان ہے۔ ملک کے مغربی حصوں بشمول خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان (بشمول کوئٹہ)

میں معمول سے قدرے کم بارش کا امکان ہے، تاہم مہینے کے آخر میں اچھی بارش اور زیارت میں برفباری

کے زیادہ امکانات موجود ہیں۔پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں معمول سے کم تا بہت کم بارش ہونے

کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں دسمبر مکمل طور پر خشک رہ سکتا ہے۔

اس سے پنجاب کے مشرقی حصوں میں لمبے عرصے تک دھند چھائی رہ سکتی ہے۔

⦿ نومبر میں ہوا کا معیار اگرچہ خراب تھا، لیکن ہوا میں کم نمی کی وجہ سے اسموگ بڑا مسئلہ نہیں بنی۔

مگر اس ماہ کے دوران نمی میں اضافہ ہونے سے مہینے کے وسط تک شمال مشرقی پنجاب ،

جنوبی پنجاب اور سندھ کے بالائی و مرکزی حصوں میں اسموگ پیدا ہو سکتی ہے۔

ہم ہوا کے معیار سے متعلق اہم اپڈیٹس دیتے رہیں گے۔ حساس افراد کو لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،

ملتان، سکھر، پشاور، بہاولپور اور قریبی علاقوں میں اسموگ کے دنوں میں ماسک پہننے کی ہدایت

کی جاتی ہے۔گھروں میں ایئر پیوریفائر / ایئر کنڈیشنر استعمال کرنے سے آلودگی میں کمی آ سکتی ہے۔

⦿ نمی (HUMIDITY) ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے قدرے کم یا معمول کے قریب رہے گی۔

⦿ ہواؤں کی رفتار ، معمول کے قریب رہے گی۔ کسی تیز آندھی کا امکان نہیں۔

⦾ ہمارے پیج کو لائک کریں اور پورے مہینے کی پیش گوئی مہینے کے آغاز میں ہی جانیئے!

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے