Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 29 نومبر 2025 : ملک بھر میں سردی کی لہر جاری۔ آج چترال اور بارکھان (بلوچستان) میں نومبر میں سردی کے نئے تاریخی ریکارڈ قائم

29 نومبر 2025 : ملک بھر میں سردی کی لہر جاری۔ آج چترال اور بارکھان (بلوچستان) میں نومبر میں سردی کے نئے تاریخی ریکارڈ قائم

چترال میں آج پارا منفی 4.3 جبکہ بارکھان میں 1.5 ڈگری

سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں مقامات پر نومبر میں تاریخی

سردی کے نئے ریکارڈ قائم ہوۓ۔

چترال میں منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ کا پرانا ریکارڈ گزشتہ روز

بنا تھا جبکہ بارکھان کا پرانا ریکارڈ 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ

30 نومبر 1995 کو قائم ہوا۔ چترال میں موسمی ڈیٹا

سن 1964 جبکہ بارکھان میں سن 1963 سے محفوظ کی

جا رہی ہے۔

ملک کے تقریباً تمام علاقے ہی اس وقت سردی کی لہر

زیرِ اثر ہیں، جہاں کم سے کم درجہ حرارت مستقل معمول س

ے 5 سے 6 ڈگری کم جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

میدانی علاقوں میں معمول سے 0 سے 2 ڈگری کم جبکہ پہاڑی

علاقوں میں معمول سے 1 سے 3 ڈگری کم ریکارڈ کئے جا رہے

ہیں۔

آج تلاگنگ میں منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم

درجہ حرارت پرائیویٹ موسمی سٹیشن پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ چکوال

0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ سخت سردی کی لپیٹ

میں رہا۔ خوشاب بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہا

جہاں حقیقی کم سے کم درجہ حرارت جوہر آباد کی رصدگاہ پر

منفی 0.2 جبکہ نورپور تھل میں 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ

ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ 30 سالوں میں یہاں نومبر کا

سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت ہے۔

موسم کا حال وہ واحد پلٹ فارم ہے جہاں آپ کو حقیقی

درجہ حرارت رپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر

محکمہ موسمیات درجہ حرارت 4 سے 5 ڈگری تک اوور رپورٹ

کر کے سردی کی شدّت چھپا رہا ہے کیونکہ معمول سے کم

درجہ حرارت یا ریکارڈ توڑ سردی کی لہر مصنوعی موسمیاتی تبدیلی

(گلوبل وارمنگ) کے ایجنڈا کی حمایت میں نہیں!

لہٰذا سرکاری سطح پر رپورٹ کئے جانے والے جھوٹے

درجہ حرارت اور پرو پیگنڈا سے ہوشیار رہیں!

آج آپ کے شہر میں ریکارڈ کئے گئے درست،

حقیقی درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) درج  ذیل

فہرست میں جانیں:

ہفتہ 29 نومبر 2025
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ
28.0 12.4 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
28.0 14.0 کراچی (شارع فیصل)
27.5 15.0 کراچی (ماڑی پور)
25.3 14.0 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
25.5 15.0 حیدرآباد (شہر)
25.5 11.0 ٹنڈو جام
26.0 10.5 میرپور خاص
25.5 8.5 نوابشاہ
25.5 8.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
24.0 8.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
24.0 10.5 روہڑی
23.0 8.0 جیکب آباد
23.5 8.0 لاڑکانہ
24.5 4.5 موئنجو دڑو
25.0 7.5 دادو
26.0 11.5 بدین
26.5 13.0 ٹھٹّھہ
28.0 7.5 چھور (عمرکوٹ)
29.0 7.0 مٹّھی (تھرپارکر)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم وفاقی دارالحکومت
22.0 2.0 اسلام آباد (شہر)
21.5 2.7 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
22.0 3.0 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ پنجاب
22.0 4.0 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
22.0 8.0 راولپنڈی (ویسٹریج)
21.0 3.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
21.0 4.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
11.3 3.6 مری
20.0 0.5 چکوال (بھون)
20.0 1.0 اٹک
21.0 5.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
23.0 4.8 سیالکوٹ (شہر)
22.0 9.0 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
22.8 5.3 جہلم
23.2 4.7 لاہور (ائیرپورٹ)
23.0 7.5 لاہور (شہر)
23.0 3.5 گوجرانوالہ
23.0 2.8 منڈی بہاؤالدّین
23.2 4.3 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
24.0 2.5 جھنگ
23.5 3.0 سرگودھا (ائیربیس)
23.7 -0.2 جوہرآباد
23.5 0.5 نورپورتھل
24.5 4.5 ڈی جی خان
23.5 3.5 ساہیوال
24.5 5.5 ملتان (ائیرپورٹ)
24.5 8.5 بہاولنگر
24.3 7.8 بہاولپور (شہر)
25.1 6.8 خانپور (رحیم یار خان)
26.0 6.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
25.0 8.0 صادق آباد
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ خیبر پختونخواہ
22.0 3.5 پشاور (ائیرپورٹ)
22.5 1.0 پشاور (گالف کلب)
20.0 4.2 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
24.0 2.5 ڈی آئی خان (شہر)
23.5 2.5 بنّوں
16.3 -1.5 ایبٹ آباد (کاکول)
17.5 -0.2 بالاکوٹ
19.5 -0.5 سیدو شریف (مینگورہ)
16.4 -4.3 چترال
18.0 -4.5 دیر
15.0 -3.5 پاراچنار
13.0 -5.0 کالام
10.5 2.0 مالم جبّہ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
15 -6.2 گلگت
10 -5.5 گوپس
7 -10.6 سکردو
6.5 -6 استور
9.5 -8.6 بابوسر
16.7 2 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
17 3.5 مظفّرآباد (شہر)
16.5 1 گڑھی دوپٹّہ
20.9 3 کوٹلی
15 -3 راولاکوٹ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ بلوچستان
15.5 -4.0 کوئٹہ (سمنگلی)
14.5 -0.5 کوئٹہ (بریوری)
14.0 -6.0 قلّات
20.0 1.5 بارکھان
21.0 -1.0 خضدار
22.0 1.0 پنجگور
25.5 6.0 سبّی
28.0 7.0 بیلا (لسبیلہ)
21.0 -5.0 دالبندین
21.5 -2.0 نوکنڈی
28.0 9.5 گوادر
27.0 9.5 پسنی
28.5 8.5 اورماڑا
27.5 10.5 جیوانی
30.5 8.5 تربت
18.0 -1.5 ژوب
10.0 -8.0 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے