Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 28 نومبر 2025 : سکردو، چترال، سیدو شریف، بالاکوٹ اور چلاس میں نومبر میں سردی کے نئے تاریخی ریکارڈ قائم۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ اپنے شہر کے اصل درجہ حرارت جانیں

28 نومبر 2025 : سکردو، چترال، سیدو شریف، بالاکوٹ اور چلاس میں نومبر میں سردی کے نئے تاریخی ریکارڈ قائم۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ اپنے شہر کے اصل درجہ حرارت جانیں

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت معمول سے

4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہیں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں

نومبر میں تاریخی سردی کے نئے ریکارڈ آج 5 مقامات پر قائم ہوۓ۔

فہرست درج ذیل ہے:

1) سکردو: آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ

کیساتھ نومبر میں سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم۔

اس سے قبل منفی 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ گزشتہ روز ہی بنا تھا۔

موسمی ڈیٹا 1952 سے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

2) چترال: آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ

نومبر میں سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم!

اس سے قبل منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ نومبر 1970 میں

ریکارڈ ہوا تھا۔ موسمی ڈیٹا 1964 سے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

3) سیدو شریف: آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ

کیساتھ نومبر میں سرد ترین درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم!

اس سے قبل 25 نومبر 2025 کو 0 ڈگری سینٹی گریڈ کا نیا ریکارڈ بنا تھا۔

موسمی ڈیٹا 1977 سے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

4) بالاکوٹ : آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ

کیساتھ نومبر میں سرد ترین درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا!

پرانا ریکارڈ 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ نومور 1966 میں قائم ہوا تھا۔

موسمی ڈیٹا 1957 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔

5) چلاس : آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ

کیساتھ نومبر میں سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت کا نیا تاریخی

ریکارڈ بن گیا۔

اس سے قبل منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ نومبر 1966 میں

ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ موسمی ڈیٹا سن 1952 سے محفوظ کی

جا رہی ہے۔

چکوال میں ایک مرتبہ پھر پارا 0 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

جبکہ تلاگنگ میں نصب ایک پرائیویٹ موسمی سٹیشن پر کم سے کم

درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنے شہر میں آج ریکارڈ کئے گئے درست درجہ حرارت

(ڈگری سینٹی گریڈ) درج ذیل فہرست میں جانیں:

جمعہ 28 نومبر 2025
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ سندھ
27.1 14.1 کراچی (ائیرپورٹ ایم او ایس)
27.5 16.5 کراچی (شارع فیصل)
27.0 16.0 کراچی (ماڑی پور)
25.0 14.0 حیدرآباد (ائیرپورٹ)
25.5 15.0 حیدرآباد (شہر)
25.0 11.0 ٹنڈو جام
25.5 10.8 میرپور خاص
27.0 11.0 نوابشاہ
26.0 10.5 پڈعیدن (نوشہرو فیروز)
24.0 10.0 سکّھر (ائیرپورٹ)
24.0 11.5 روہڑی
23.0 9.0 جیکب آباد
23.0 9.5 لاڑکانہ
23.0 7.5 موئنجو دڑو
24.0 9.0 دادو
24.5 13.0 بدین
25.5 13.0 ٹھٹّھہ
27.0 9.0 چھور (عمرکوٹ)
28.0 8.0 مٹّھی (تھرپارکر)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم وفاقی دارالحکومت
22.0 2.5 اسلام آباد (شہر)
20.4 2.3 اسلام آباد (ائیرپورٹ)
21.5 2.3 اسلام آباد (میانہ تهب زون 5)
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ پنجاب
22.0 3.9 راولپنڈی (چکلالہ ائیربیس)
21.5 8.2 راولپنڈی (ویسٹریج)
20.0 4.0 بسالی گاؤں (ضلع راولپنڈی)
21.0 4.0 چکبیلی خان (ضلع راولپنڈی)
11.2 3.3 مری
19.5 0.0 چکوال (بھون)
20.0 2.0 اٹک
21.0 4.0 پنڈی گھیب (میانوالہ گاؤں)
23.0 6.2 سیالکوٹ (شہر)
22.0 9.6 سیالکوٹ (چٹّی شیخاں)
23.2 5.8 جہلم
22.3 5.9 لاہور (ائیرپورٹ)
22.5 8.7 لاہور (شہر)
22.5 4.0 گوجرانوالہ
23.0 3.8 منڈی بہاؤالدّین
23.3 4.8 فیصل آباد (ائیرپورٹ)
23.5 3.8 جھنگ
23.5 4.0 سرگودھا (ائیربیس)
24.3 2.5 جوہرآباد
24.5 3.5 نورپورتھل
24.0 5.0 ڈی جی خان
23.5 6.0 ساہیوال
23.5 7.5 ملتان (ائیرپورٹ)
23.3 9.0 بہاولنگر
23.7 8.5 بہاولپور (شہر)
24.1 7.2 خانپور (رحیم یار خان)
24.0 7.0 ظاہر پیر (ضلع رحیم یار خان)
24.0 8.0 صادق آباد
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ خیبر پختونخواہ
20.5 4.0 پشاور (ائیرپورٹ)
21.0 1.5 پشاور (گالف کلب)
20.0 2.1 پرتہ کلی (ضلع مہمند)
22.5 3.5 ڈی آئی خان (شہر)
22.5 3.0 بنّوں
15.6 -1.4 ایبٹ آباد (کاکول)
17.5 -0.4 بالاکوٹ
18.0 -1.0 سیدو شریف (مینگورہ)
15.4 -4.1 چترال
17.5 -4.5 دیر
14.0 -3.5 پاراچنار
13.0 -4.0 کالام
11.0 2.0 مالم جبّہ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم گلگت بلتستان / آزاد کشمیر
14.5 -6 گلگت
9.5 -5.5 گوپس
7.6 -10.7 سکردو
7 -6 استور
8.0 -8.5 بابوسر
17.1 1.6 مظفّرآباد (ائیرپورٹ)
17 3.5 مظفّرآباد (شہر)
15.5 1 گڑھی دوپٹّہ
20.9 3.6 کوٹلی
15.5 -3 راولاکوٹ
زیادہ سے زیادہ کم سے کم صوبہ بلوچستان
16.0 -4.0 کوئٹہ (سمنگلی)
15.0 0.0 کوئٹہ (بریوری)
13.0 -6.0 قلّات
20.0 2.0 بارکھان
20.5 1.5 خضدار
23.0 0.5 پنجگور
26.0 6.5 سبّی
29.5 11.5 بیلا (لسبیلہ)
21.0 -5.0 دالبندین
21.5 -2.5 نوکنڈی
28.0 9.0 گوادر
27.5 9.5 پسنی
28.0 8.5 اورماڑا
27.5 10.5 جیوانی
29.5 7.5 تربت
17.0 -0.5 ژوب
10.0 -7.3 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے