Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / تازہ ترین: پاکستان کے 80 فیصد حصّوں میں مطلع ابر آلود ہے

تازہ ترین: پاکستان کے 80 فیصد حصّوں میں مطلع ابر آلود ہے

اپڈیٹ: پاکستان کا 80 فیصد حصّہ اس وقت زیادہ تر یا مکمّل ابر آلود ہے۔ حیران کن حد تک زیادہ ابر آلودگی رواں شام/ رات بھی جاری ہے جبکہ مئی 2021 ملک کے زیادہ تر حصّوں میں موسمی تاریخ کے ٹھنڈے ترین مئی میں سے ایک ثابت ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز آنے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہو رہی ہے۔

تازہ ترین: چکوال، میانوالی، ڈی جی خان اور راجنپور میں گرج چمک کے طوفان موجود ہیں جو کہ مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ اب سے کچھ دیر میں بھکّر، سرگودھا، مظفّرگڑھ، ملتان، بہاولپور، لودھڑاں اور رحیم یار خان جبکہ بلوچستان میں لورالائی، کوہلو اور قلعہ عبداللّه کے علاقوں میں درج بالا موسمی سرگرمی رونما ہو سکتی ہے جبکہ ساتھ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی بھی ممکن ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 اپریل 2026 : گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، اپنے شہروں کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے