Home / بارش پر رپورٹ / 4 نومبر 2025 : پاکستان کے شمالی علاقوں ، شمالی پنجاب و آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری ۔تفصیلات جانئیے

4 نومبر 2025 : پاکستان کے شمالی علاقوں ، شمالی پنجاب و آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری ۔تفصیلات جانئیے

پیشگوئی کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہوا۔ جس  کے زیر اثر  وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد ،  بالا ئی خیبرپختونخوا،  آزاد  کشمیر ، با لا ئی پنجاب  اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوئی، جبکہ بلند پہاڑی مقامات  پر برفباری اور  مختلف مقامات  پر  ژالہ باری ہو ئی۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی  گوادر، اوڑمارہ میں شدید آندھی چلی ، جس کے دوران ہواؤں کی رفتار 74 سے 90 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں ڈیرہ اسمعیل خان اور کوہاٹ سے بھی تیز ہوائیں اور گردوغبار کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ملک کے بلند پہاڑی مقامات پر نومبر میں موسم سرما کی اچھی برفباری  رپورٹ ہوئی ، نتھیا گلی  میں بلند پہاڑی مقامات پر ہلکی برفباری ، جبکہ شوگران،  ناران، کا غان، کالام،  بابو سر ٹاپ سے لے کر گلگت بلتستان کے بلند پہاڑی مقامات اور کشمیر میں نیلم ویلی میں  اچھی برفباری ہوئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی ،خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں اور شدید گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوئی۔ سب سے زیادہ ژالہ باری قصور اور سوات سے رپورٹ ہوئی۔ قصور میں ہونے والی شدید ژالہ باری ہونے سے فصلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں 51 ملی میٹر ہوئی، جبکہ سب سے زیادہ برفباری استور میں 4 انچ ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ  سب سے زیادہ تیز ہوائیں 48 کلو میٹرفی گھنٹہ کی کوٹلی اور 46 کلومیٹر فی گھنٹہ اسلام آباد ائر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر ریکارڈ کی گئی بارش و برفباری کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
10 اسلام آباد شہر
5 اسلام آباد ہوائی اڈہ
7 اسلام آباد سید پور
19 قصور
4 مری
1 ناروال
1 راولپنڈی چکلالہ
5 راولپنڈی کچہری
4 راولپنڈی پیرودھائی
5 راولپنڈی گوالمنڈی
9 راولپنڈی نیو کٹاریاں
4 راولپنڈی شمس آباد
5 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
13 استور
2 بگروٹ
TR بندی عباس پور
5 برنا لہ
3 بونجی
18 چھاتر کلاس
8 چلاس
10 دہولی
18 گڑھی دوپٹہ
2 گلگت
3 گوپس
10 ہجیرہ
2 کوٹلی
12 مظفر آباد ہوائی اڈہ
6 مظفر آباد شہر
10 راولا کوٹ
1 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
8 بالاکوٹ
20 کاکول
13 کالام
4 کوہاٹ ائر بیس
20 لوئر دیر
8 مالم جبہ
5 میر کھانی
15 پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
51 سیدو شریف
برفباری (انچ) شہر/ علاقہ
4 استور
3 کالام
3 مالم جبہ

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے