آج دوپہر مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان پر تقریباً ایک ماہ کے بعد اثر انداز ہوا ۔ جس کے باعث شمالی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقے متاثر ہوئے۔

7 ہزار فٹ سے بلند مقامات پر تھوڑی برف باری, جبکہ 8,000 اور 9,000 فٹ سے بلند مقامات پر اچھی برف باری ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خیبر پختونخواہ کی وادی سوات، کالام، دیر، ہزارہ اور مالاکنڈ کے علاقوں میں کئی مقامات پر اچھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پنجاب کے شمالی اضلاع خصوصاََ اٹک، راولپنڈی، چکوال، اور جہلم، میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ ضلع اٹک تحصیل پنڈی گھیب کے گاؤں میاںوالہ میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر آندھی کی رفتار 95 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ گرج چمک کے طوفان مارگلہ کی پہاڑیوں پر بجلی گرانے کے باعث بھی بنے۔ راولپنڈی شہر میں بحریہ ٹاؤن فیز 8 کے مقام پر ہمارے موسمی اسٹیشن پر آندھی کی رفتار 72 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ اسلام آباد زون 5 کے ہمارے موسمی موسمی میانہ تھب اسٹیشن پر آندھی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 86 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
قصور اور گردونواح میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے آلو اور دیگر فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں۔اسی طرح راولپنڈی و اسلام آباد، سوات، دیر ، کوٹلی آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا سے بھی ژالہ باری رپورٹ ہوئی۔

مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ شمالی حصوں تک ہی محدود رہا اور آزاد کشمیر میں مظفرآباد ،کوٹلی میرپور اور دیگر اضلاح کو متاثر کرتا ہوا جموں و کشمیر کی طرف رواں دواں ہو گیا۔ سیالکوٹ سے ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم شمال مغربی پنجاب سے خاطر خواہ بارش کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ اس مغربی ہواؤں کے سلسلے نے وادی پشاور اور راولپنڈی/ اسلام آباد اور ان کے مضافات میں ہوا کا معیار خاصا بہتر کر دیا ہے۔ ہوا کا معیار پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی اگلے دو روز میں کچھ بہتر ہوگا، تاہم ہوا کا معیار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وسطی حصوں میں بدستور خراب رہنے کا امکان ہے۔
ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز پر بارش و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 6 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 | |
| 61-WNW | 3 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 10 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی | |
| 41-W | 5 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 72-SE | 4 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 6 | گلشن آباد، راولپنڈی | |
| 46-N | 11 | دھمیال ائربیس، راولپنڈی |
| 73-WSW | 15 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 50- | NR | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 85-WSW | 6 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 68-WNW | 5 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 51 | 1 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 60-WNW | NR | مرید، چکوال |
| 95- | 1 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| 44-NNW | NR | لاہور (کینٹ) |
| 47-NE | 0.2 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| 24 | ایبٹ آباد ، نواں شہر | |
| 5 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) | |
| 6 | سواں گارڈن ، اسلام آباد | |
| 2 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
| TR | سیکڑ I-14 (اسلام آباد) | |
| 12 | کسران، پنڈی گھیب، اٹک |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال