موسمی پیشگوئی (اگلے 7 دن): منگل اور بدھ کے درمیان بارش اور برفباری کا امکان۔ بلوچستان اور خطّہٰ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں متوقع۔
⦿ کیا ہونا ہے؟
تیز ہوائیں/آندھی کیساتھ بارش اور برفباری کے متوقع۔
⦿ اطلاق: 2 نومبر 2025 تا 7 نومبر 2025
⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔

خلاصہ:
ایک ہلکی شدّت کا مغربی ہواؤں کا سلسلہ (WD) اس وقت بلوچستان کو متاثّر کر رہا ہے، جس سے وہاں موسم خشک اور ٹھنڈا ہے جبکہ تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
ایک مزید طاقتور مگر خشک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 3 اور 4 نومبر کے دوران ملک کو متاثّر کر سکتا ہے۔ یہ ہوا کا کم دباؤ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی ہواؤں کا سبب بن سکتا ہے، خصوصاً کوئٹہ کے جنوب اور مشرق میں واقع سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں۔
تفصیلات:
بلوچستان:
پیر سے منگل کی شام/رات تک پورے صوبے میں تیز جھکّڑ چلنے کا امکان ہے، خاص طور پر پہاڑی اور جنوب مغربی حصّوں میں۔
کوئٹہ: پیر کو ہوائیں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ، منگل کو 50 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے۔
تربت: منگل کو ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہیں جو کہ بدھ تک جاری رہ سکتی ہیں۔

تیز آندھی کی انتباہ:
منگل اور بدھ کو بلوچستان کے پہاڑی اور سطح مرتفع کے علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں جبکہ جھکّڑ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس دوران گردوغبار کا طوفان بن سکتا ہے، جس کے سبب حدِ نگاہ کم ہو سکتی ہے۔
(متوقع زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار تصویر 2 میں ملاحظہ کریں)
مکران کے ماہی گیروں کیلئے انتباہ (3 سے 5 نومبر):
ساحلی بلوچستان (گوادر، پسنی، اورماڑا اور جیوانی) میں شمال سے تیز ہوائیں (30 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکّڑ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ) متوقع ہیں۔ اس دوران کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں!

درجہ حرارت:
دن کے اوقات میں معمول سے 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے (تفصیل کے لیے نقشہ 3 دیکھیں)
خیبر پختونخوا:صوبے کے کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ بارش اور 8000 فٹ سے بلند علاقوں پر برفباری متوقع، خاص طور پر پاک-افغان سرحد کے قریب بارش کا امکان ہے۔ منگل کے روز سوات، ہزارہ اور مالاکنڈ میں درمیانی سے تیز بارش ہو سکتی ہے، جبکہ 8500 فٹ سے بلند علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
کچھ علاقوں میں گھنے بادل اور گرج چمک کے طوفان متوقع ہیں جن میں آندھی آسکتی ہے۔
جنوبی اضلاع (کرک، لکّی مروت، ڈی آئی خان) میں کچھ مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے امکانات ہیں لیکن بارش کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔

پنجاب / آزاد کشمیر: اس ہفتے کے آخر میں بارشیں، گرج چمک اور تیز ہوائیں متوقع۔
سب سے زیادہ بارش اسلام آباد، راولپنڈی، مری، پوٹھوہار اور ملحقہ علاقوں میں ہوں گی۔ مری میں برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔
راولاکوٹ: 10 سے 20 ملی میٹر
اسلام آباد / راولپنڈی: 5 سے 15 ملی میٹر، بعض مقامات پر 25 ملی میٹر تک متوقع۔
مظفّرآباد: 15 سے 25 ملی میٹر

درجہ حرارت میں 6 سے 11 ڈگری تک کمی متوقع، خاص طور پر دن کے وقت۔
شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانے درجے کے گرج چمک کے طوفان اور بارش کا امکان ہے، جس سے فضائی معیار (AQI) میں بہتری آئے گی۔
جنوبی پنجاب میں بارش کے امکانات کم، صرف چند مقامات مگر ضلع ڈی جی خان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے (تصویر 1 ملاحظہ کریں)۔

گلگت بلتستان: منگل تا بدھ بارش اور 7500 فٹ سے بلند مقامات پر برف باری کا امکان ہے۔

سندھ: اگلے ہفتے بارش کا کوئی خاطر خواہ امکان نہیں ہے۔ تاہم شمال مغربی ہواؤں سے ہوا کے معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ اگلے ہفتے کے بیچ میں کراچی اور حیدرآباد میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جس سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے ۔
Weather Busters Pakistan موسم کا حال