Home / بارش پر رپورٹ / 5 اکتوبر 2025 : کشمیر ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی و شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ،چند مقامات پر بڑے حجم کی تاریخی ژالہ باری

5 اکتوبر 2025 : کشمیر ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی و شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ،چند مقامات پر بڑے حجم کی تاریخی ژالہ باری

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں و شدید گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔  کوہاٹ ، سوات ،بھکر، خوشاب، شمالی  وزیرستان، اور خیبر میں تاریخی ژالہ باری ہوئی۔  ژالہ باری کی شدت اور اولوں کا بڑا حجم ہونے کی وجہ سے بھکر، خوشاب میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ چھتوں اور سولر پینل کے ٹوٹنے اور لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

جبکہ کشمیر وگلگت بلتستان کے بلند پہاڑی مقامات پر برفباری کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

لاہور کینٹ میں 90 کلو میٹر کی تیز آندھی مقامی اسٹیشن پر ریکارڈ ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق   لاہور ائر پورٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ میں 74 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی ریکارڈ کی گئی۔ ان علاقوں میں تیز آندھی کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔چینیوٹ مین شدید بارش کے باعث غلہ مندی میں پانی کھڑا ہونے سے اجناس  کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش 47 ملی میٹر نورپور تھل میں ریکارڈ کی گئی۔بنوں 37 اور اوکاڑہ میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات  اور ہمارے موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ کی گئی  بارش و ہوا کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
62-SSE NR مرید، چکوال
42-SSW TR سمبریال ، سیالکوٹ
47-W 1 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
90-WNW 35 لاہور (کینٹ)
17 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
17 جوہر ٹاون (لاہور)
19 مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب)
46-NNW NR بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
1 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
2 بھکر
TR ڈیرہ غازی خان شہر
7 فیصل آباد
63 3 گوجرنوالا
1 گجرات
5 حافظ آباد
17 جھنگ
7 جوہر آباد
1 قصور
74 25 لاہور ہوائی اڈہ
41 10 لاہور شہر
6 منڈی بہاؤالدین
3 منگلا
10 میانوالی
2 ناروال
47 نور پور تھل
35 اوکاڑہ
TR ساہیوال
23 سرگودھا ائر بیس
7 سرگودھا شہر
9 شور کوٹ
74 3 شیخوپورہ
4 سیالکوٹ کینٹ
52 1 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
74 34 ٹوبہ ٹیک سنگھ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
6 استور
7 بندی عباس پور
5 بونجی
2 چلاس
1 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
TR گوپس
2 ہجیرہ
2 ہنزہ
3 راولا کوٹ
TR سکردو
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
4 بابو سر
37 بنوں
1 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
3 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
13 اپردیر
TR کالام
1 خار باجوڑ
TR کوہاٹ ائر بیس
2 مالم جبہ
TR میر کھانی
13 پتن
TR سیدو شریف

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے