Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 4 اکتوبر 2025 :بالائی پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں معمول سے کہیں زیادہ اور موسلادھار بارشیں ۔ درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان

4 اکتوبر 2025 :بالائی پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں معمول سے کہیں زیادہ اور موسلادھار بارشیں ۔ درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان

اکتوبر 2025 ماہانہ  پیشگوئی

بالائی پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں معمول سے کہیں زیادہ اور موسلادھار بارشوں کا امکان ۔ درجہ حرارت عمومی طور پر معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ ماہانہ پیشگوئی موسم کا حال (Weather Busters Pakistan) کے ایڈمنز نے دنیا کے جدید ترین موسمیاتی ماڈل ECMWF کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔

تفصیلات:

⦿ اس ماہ 4 سے 6 مغربی ہواؤں کے سلسلے (WDs) متوقع ہیں، جس سے ہلکی سے لے کر شدید بارشوں کے ساتھ طوفانِ باد و باراں کا بھی امکان ہے ۔ ان میں سے ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ WD بہت طاقتور ہوسکتا ہے،  جو شدید آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش، اولےبرسانے کا باعث بنے گا اوراس دوران  کہیں کہیں ہوا کے بگولے بھی بننے کا امکان ہے۔ کچھ مغربی ہوائیں WDs ملک کے وسطی علاقوں (شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مغربی پنجاب بشمول ڈی جی خان اور سندھ کے جنوبی ساحلی علاقوں) میں بھی بارش کا باعث بن سکتی ہیں۔

⦿ بارشیں :
 اکتوبر کے معمول سے بہت زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔   خاص طور پر بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن)، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی کے پی کے (ہزارہ، ملاکنڈ، سوات، کاغان ویلی) اور وسطی پنجاب (سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن) کے علاقوں میں امکان ہے کہ بارشیں معمول سے قدرے زیادہ ہوں۔
 ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے مقابلے میں ڈی جی خان میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔ پہلے 10 دنوں میں 3 مغربی سلسلے WD بالائی پنجاب، بالائی و وسطی کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر کو متاثر کریں گے۔ 4 تا 7 اکتوبر کے دوران ایک انتہائی طاقتور موسمی سلسلہ متوقع ہے، اس کے بعد  موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

⦿ مجموعی طور پر سندھ کے بالائی و وسطی حصوں اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم زیادہ تر  خشک رہنے کا امکان ہے۔ البتہ سندھ کے جنوبی و مشرقی حصوں (بشمول کراچی) اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔ U-شکل جیٹ اسٹریم کی وجہ سے ٹھنڈی ہوا ئیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

⦿ برفباری :
خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکتوبر کے معمول سے زیادہ برفباری ہونے کی توقع ہے  جبکہ  درجہ حرارت کم ہونے  کی وجہ سے 9 سے 10 ہزار فٹ سے بلند مقامات پر اس ماہ پہلے سے کہیں زیادہ  برفباری ہونے کا امکان  موجود ہے۔

⦿ درجہ حرارت:
 مہینے کے دوسرے نصف حصے میں تیز دھوپ اور کم بارش ہونے کی وجہ سے گرمی بڑھنے اور  درجہ حرارت عمومی طور پر اکتوبر کےمعمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم جیسے جیسے مغربی ہوائیں گزرتی رہیں گی، درجہ حرارت بتدریج کم ہوتا جائے گا۔ پہلے 7 دنوں میں پورے ملک میں درجہ حرارت معمول سے کافی کم رہے گا۔

⦿ ہوائیں :
ہوا کی رفتار معمول سے کچھ زیادہ رہ سکتی ہے کیونکہ،  بار بار آنے والی مغربی ہوائیں ملک کے بالائی و مغربی حصوں میں موسم کو متحرک رکھیں گی۔

⦿ نمی :
نمی عمومی طور پراس ماہ کے معمول سے کچھ زیادہ رہ سکتی ہے کیونکہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کی گرمی کے بعد اگلےآنے والے ہفتوں میں موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

⦾ ہماری پیج کو لائیک کریں اور پورے مہینے کی پیشگوئی پہلے سے جانیں۔ موسم سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ رہیں!

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے