Home / بارش پر رپورٹ / 3 اکتوبر 2025 : خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش۔ کرک میں 35 ملی میٹر بارش،اسلام آباد زون 2 میں 70 کلومیٹر کی آندھی ریکارڈ

3 اکتوبر 2025 : خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش۔ کرک میں 35 ملی میٹر بارش،اسلام آباد زون 2 میں 70 کلومیٹر کی آندھی ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں کو ایک مغربی سلسلے نے متاثر کیا ۔ جس سے خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک ، بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گئی۔ صبح سویرے اسلام آباد ، راولپندی ، مری ، گلیات اور دیگر ملحقہ علاقوں میں شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دوپہر تک جاری رہا۔ 

بارہ کہو، کوہاٹ، پشاور، دیر ،مہمند راولپنڈی، اسلام آباد زون 2 اور 4 میں ژالہ باری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ سب سے زیادہ بارش ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک)میں موجود ہماری رین گیج پر 35  ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ سب سے زیادہ آندھی اسلام آباد کے زون 2 میں 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ ہوئی ، جہاں 30 ملی میٹر تک کی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔سندھ میں سانگھڑ   سے بارش کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ 

ہماری رین گیجز اور موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ کی جانے والی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
7 راولپنڈی: ویسٹریج 1
41 5 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
NR سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
6 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
48-N 5 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
1 گلشن آباد، راولپنڈی
1 دھمیال ائربیس، راولپنڈی
46 1 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
53-NNW 18 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
50-ENE 26 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
41-ENE 2 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
3 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
10 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
39-ENE NR مرید، چکوال
47-ESE NR میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
1 سمبریال ، سیالکوٹ
42-ESE 29 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
46-NNW NR شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
46-ESE 11 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
15 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
13 سواں گارڈن ، اسلام آباد
18 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
1 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
35 ڈسٹرک ڈائریکٹر ایگریکلچر آفس (کرک)

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے