Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / کسان رہنمائی : 27 تا 5 اکتوبر کے دوران فصلوں اور باغات کی دیکھ بھال

کسان رہنمائی : 27 تا 5 اکتوبر کے دوران فصلوں اور باغات کی دیکھ بھال

ستمبر کے آخر میں موسم گرم جبکہ اکتوبر کے آغاز میں سردی، کسان تیار رہیں۔
1. آئندہ ہفتے کے اختتام تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ جن کسان بھائیوں نے موسم سرما کی سبزیاں، نرسری یا آلو کی کاشت کی ہے۔ ان کے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھیں۔
2. ستمبر میں کاشت کئے گئے گنے کو ضرور پانی دیں۔
3. ترش پھلوں کے باغات اور موجودہ سبزیوں میں فروٹ فلائی کنٹرول ادویات کے لئے انتظام کریں۔
4. ہفتے کے آخر میں ٹھنڈا موسم اور بارش متوقع ہے،  جو کہ چنے کے کاشت کے لئے مفید ہے۔ کسان چنے اور موسم سرما میں کاشت کی جانے والی دالوں کے لئے تیار رہیں۔
5. موسم ٹھنڈا ہونے کے بعد زیتون کی چنائی کریں تاکہ اچھا ، معیاری اور زیادہ تیل حاصل ہو سکے۔
6. کسی بھی معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبرپختونخوا سے 03481117070 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جان محمد ڈسٹرکٹ ڈاریکٹر ایگریکلچر کرک

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے