تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / سمندری طوفان ٹوکٹے کی ابتدائی پیشگوئی

سمندری طوفان ٹوکٹے کی ابتدائی پیشگوئی

خصوصی ابتدائی پیشگوئی: طاقتور سمندری طوفان ٹوکٹے جنوب مشرقی سندھ کو متاثّر کر سکتا ہے۔

⦿ کب ہونا ہے؟
17 مئی دوپہر 12 بجے سے 19 مئی شام 6 بجے تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہواؤں کیساتھ 150 سے 250 ملی میٹر بارش متوقع۔ مشرقی سندھ میں مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟
درج ذیل مقامات میں فی الوقت سمندری طوفان کے اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے:
تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص کے اضلاع۔

موجودہ موسمی صورتحال اور ماڈلز کے تجزئیے کی بنا پر Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے درج ذیل تفصیلات تیّار کی ہیں:

⦾ بحیرہ عرب میں گزشتہ روز ہوا کا کم دباؤ تشکیل پایا جو کہ شمال کی سمت میں بڑھ رہا ہے، جس کے سبب مالدویز میں بارش ہوئی۔ اس وقت یہ بھارت کے مغربی ساحل میں کوچی، کیرالہ سے تقریباً 400 کلومیٹر دور موجود ہے۔

⦾ اگلے 3 دنوں میں اس ہوا کے دباؤ کی شدّت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔ امکانات ہیں کہ یہ بھارت کے مغربی ساحل کے قریب سے گزرتا ہوا 17 مئی بروز پیر کو اونچے درجے کا کیٹگری 3 یا نچلے درجے کا کیٹگری 4 سمندری طوفان بن سکتا ہے، جس میں ہواؤں کی اوسطاً رفتار 190 سے 210 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 220 سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

 

18 مئی تک یہ سمندری طوفان بھارتی صوبہ گجرات کے ساحل سے 940 سے 945 ایچ پی اے کے دباؤ کیساتھ ٹکرا سکتا ہے۔

⦾ 18 یا 19 مئی کو نگرپارکر اور اسلامکوٹ میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی طاقتور ہواؤں اور 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑوں کیساتھ انتہائی تیز بارش متوقع ہے، جس سے ان علاقوں میں کُل 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ بعض مقامات پر 250 ملی میٹر سے زائد بارش بھی ممکن ہے۔


اس کے تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں لہٰذا حکومت سے درخواست ہے کہ اگر یہ پیشگوئی قائم رہی تو بروقت درج بالا مقامات سے لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جاۓ۔ مٹّھی میں بھی ہواؤں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بارش 100 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ بدین اور عمرکوٹ میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

⦾ حیدرآباد اور کراچی میں اس دوران مطلع جزوی طور پر یا مکمّل ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ دن کے وقت گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔ شمال مشرق کی سمت سے 45 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ رواں ہفتے کے اختتام تک کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) جبکہ حیدرآباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) متوقع ہے، جو کہ سمندری طوفان ٹوکٹے کے اثرات پہنچنے کے سبب 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

ضرورت کے حساب سے اس پیشگوئی کو اپڈیٹ کر دیا جاۓ گا تاکہ تازہ ترین موسمی صورتحال کے حساب سے آپ کو آگاہ رکھا جا سکے۔ ہمارے ہمراہ رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے