Home / بارش پر رپورٹ / 16 ستمبر 2025 : خیبر پختونخوا ،مردان میں طوفانی ہواؤں کےساتھ بارش و ژالہ باری، کھڑی فصلوں کو نقصان،شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) میں 105 کلو میٹر فی گھنٹہ کے طوفانی  جھکڑ ریکارڈ

16 ستمبر 2025 : خیبر پختونخوا ،مردان میں طوفانی ہواؤں کےساتھ بارش و ژالہ باری، کھڑی فصلوں کو نقصان،شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) میں 105 کلو میٹر فی گھنٹہ کے طوفانی  جھکڑ ریکارڈ

ملک میں پوسٹ مون سون ہواؤں اور مغربی سلسلے کی وجہ سے خیبر پختونخوا  ، کشمیر  و شمال مغربی پنجاب میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔  خیبر پختونخو ا میں مختلف مقامات پر شدید گرج چمک کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات بھر جاری رہا۔ مردان کے علاقے بخشالی میں طوفانی ہواؤں کےساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے  کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں  گنے ، اور مکئی کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ چند مقامات پر ہونے والی شدید ژالہ باری نےفصلوں کو مزید نقصان پہنچایا۔

شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) میں موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر  105 کلو میٹر فی گھنٹہ کے طوفانی  جھکڑ ریکارڈ کئے گئے۔

اس کےساتھ کشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم بہتر ہو گیا۔ اسی طرح اٹک ،مری، گلیات، اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑوں کے قریب چند مقامات پر بارش سے موسم میں قدرے بہتری آئی اور کسی حد تک گرمی میں کمی واقع ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش، میرکاخانی میں 64 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ کی دیگر رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
10 شیخ جانہ، رازڑ (صوابی)
105-NNW ہوا کی رفتار فی گھنٹہ
محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 کامرہ ائر بیس
11 مری
TR راولپنڈی چکلالہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR چھاتر کلاس
4 گڑھی دوپٹہ
8 مظفر آباد ہوائی اڈہ
9 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3 بالاکوٹ
14 اپردیر
2 کاکول
3 کالام
6 لوئر دیر
64 میر کھانی
TR پاڑاچنار
14 پتن
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR کراچی ہوائی اڈہ

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے