Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 18 اگست 2025: کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں 19 تا 22 اگست موسلادھار سے طوفانی بارشوں کا امکان

18 اگست 2025: کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں 19 تا 22 اگست موسلادھار سے طوفانی بارشوں کا امکان

صوبہ سندھ کیلئے اگلے 7 دنوں کی نظر ثانی شدہ پیشگوئی: بڑے  پیمانے پرموسلادھار سے طوفانی  بارش متوقع، بالخصوص صوبے کے جنوبی علاقوں میں!

تفصیلات:
پاکستان کے جنوبی علاقوں میں بِالْآخِر  مون سون پوری طرح سے فعال ہو چکا ہے۔ گرج چمک کے طوفان گزشتہ رات صحراۓ تھر بشمول عمرکوٹ، مٹّھی، اسلام کوٹ اور نگر پارکر میں تیز بارش کا سبب بنے ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کے کئی سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جن کی بدولت کہیں کہیں 75 سے 125 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 150 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔

صوبے کے جنوب مغربی علاقوں بشمول کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں 19 سے 21 اگست کے درمیان گرج چمک کیساتھ تیز سے انتہائی تیز بارش کے کم از کم 2 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں۔ نتیجتاً ان علاقوں میں 22 اگست تک 50 سے 100 ملی میٹر جبکہ بعض مقامات پر 125 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

وسطی سندھ بشمول نوابشاہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ اور دادو میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کے کم از کم 2 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں۔ رواں ہفتے مجموعی طور پر 35 سے 60 ملی میٹر جبکہ چند ایک مقامات پر 80 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

شمالی سندھ بشمول سکّھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی اس دوران گرج چمک کیساتھ بارش کے کم از کم 1 سے 2 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں جہاں مجموعی طور پر 25 سے 50 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ جنوبی بلوچستان کیلئے بھی سازگار ثابت ہو سکتا ہے۔ لسبیلہ اور اواران میں گرج چمک کیساتھ بارش کے 1 سے 2 سلسلے متوقع ہیں۔ تربت اور ملحقہ علاقوں میں بھی کم سے کم ایک مرتبہ گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے