Home / بارش پر رپورٹ / 17 اگست 2025 : اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت سندھ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش ۔ اسلام آباد سیدپور 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ

17 اگست 2025 : اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت سندھ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش ۔ اسلام آباد سیدپور 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ

پیشگوئی کے مطابق ملک میں بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں بادل خوب برسے ، طویل عرصے بعد ہونے والی بارش سے ان علاقوں میں جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سندھ میں سب سے زیادہ بارش ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش نگر پارکر میں  50  اور اسلام کوٹ میں  44 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

شمالی پنجاب میں بھی بادل جم کر برسے سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش شہر میں محکمہ موسمیات کی رصد گاہ پر  65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ صبح سویرے مغربی ہواؤں کے اشتراک سے خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل جم کر برسے۔ صبح 8 بجے تک  سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور ویلج میں 74 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش چکلالہ کے مقام پر  53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔  منگلا میں بھی بادل خوب برسے جہاں  60 ملی میٹر بارش محکمہ موسمیات نے ریکارڈ کی۔

محکمہ موسمیات نے 63 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آندھی اسلام آباد ہوائی اڈے پر اور سیالکوٹ ہوائی اڈے پر 52 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں ریکارڈ کیں۔

خیبر پختونخوا مین سیلابی ریلوں کے گزرنے کے بعد شہروں اور دیہاتوں کا نقشہ تبدیل ہو گیا۔ کئی دیہات مٹی تلے دب کئے۔ بارش کا سلسلہ کچھ وقفے سے مختلف مقامات پر شروع ہو۔ سب سے زیادہ بارش لنڈی کوتل میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

ملک کے مختلف شہروں میں محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارد کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
1 اٹک
40 اسلام آباد شہر
41 اسلام آباد ہوائی اڈہ
74 اسلام آباد گولڑہ
74 اسلام آباد سید پور
60 منگلا
1 مری
4 ناروال
2 اوکاڑہ
53 راولپنڈی چکلالہ
41 راولپنڈی کچہری
41 راولپنڈی پیرودھائی
44 راولپنڈی شمس آباد
65 سیالکوٹ کینٹ
23 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR بندی عباس پور
TR چھاتر کلاس
2 گوپس
10 کوٹلی
1 مظفر آباد ہوائی اڈہ
3 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 باچا خان ہوائی اڈہ
5 اپردیر
15 غلنئی
24 لنڈی کوتل
3 پشاور ہوائی اڈہ
1 پشاور شہر
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR بدین
7 چھور
12 ڈیپلو
TR حیدر آباد ہوائی اڈہ
2 حیدر آباد شہر
44 اسلام کوٹ
TR کراچی ہوائی اڈہ
TR میر پور خاص
18 مٹھی
1 موئنجوداڑو
50 نگر پارکر
TR نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
3 ٹنڈوجام

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے