گزشتہ روزملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کلاؤڈ برسٹ، اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ بونیر، باجوڑ، بگروٹ، مانسہرہ اور سوات کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلوں میں لوگوں کے گھر مال ،مویشی ،دکانیں اور دیگر قیمتی سامان تنکوں کی طرح پانی میں بہہ گیا۔کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد جان کی باری ہار گئے۔حکومت نے ضلع بونیر کو آفت زدہ قراردے دیا پورے صوبے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔حکومت کے مطابق اب تک 364 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ہزروں افراد زخمی ہیںاور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
ادھر گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ بپھر گیا، کئی واٹر چینل تباہ ہو گئے۔ سکردو کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والا واحد رابطہ پل سیلابی ریلا بہا لے گیا، جس سے سکردو کا رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ اور گلگت بلتستان میں سیاح پھنس گئے۔نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ سیلابی ریلے کی نظر ہو گیا۔سیاچن روڈ ٹوٹنے سے کئی گاؤں کا رابطہ دیگر شہروں سے منقطع ہو گیا۔ خیبر پختونخوا میں بھی کئی پل پانی میں بہہ گئے۔ فوج نے پلوں کی فوری مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 76 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے
| — | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
| بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
| TR | بہاولپور شہر |
| 5 | اسلام آباد شہر |
| 32 | اسلام آباد سید پور |
| 2 | مری |
| TR | راولپنڈی چکلالہ |
| 5 | سیالکوٹ کینٹ |
| بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
| 2 | استور |
| 1 | چھاتر کلاس |
| 3 | چلاس |
| 1 | گڑھی دوپٹہ |
| 3 | گلگت |
| 18 | کوٹلی |
| 2 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
| 3 | مظفر آباد شہر |
| 3 | سکردو |
| بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
| 3 | بابو سر |
| 3 | بالاکوٹ |
| 2 | چیراٹ |
| 2 | اپردیر |
| 5 | کاکول |
| 7 | کالام |
| 1 | لوئر دیر |
| 76 | مالم جبہ |
| 5 | پاڑاچنار |
| 13 | پتن |
| TR | پشاور ہوائی اڈہ |
| 27 | سیدو شریف |
| 6 | تخت بھائی |
| بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
| TR | بارکھان |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال