Home / بارش پر رپورٹ / 24 جولائی 2025 : خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش، سرگودھا میں 69 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

24 جولائی 2025 : خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش، سرگودھا میں 69 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

پیشگوئی کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے شدید بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزملک میں سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں 69  ملی میٹر ،  خیبر پختونخوا میں تخت بھائی کے مقام پر 68  اور  پنجاب میں نورپورتھل میں 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ بلوچستان کے بھی مختلف مقامات پر مون سون ہواؤں سے بارشیں جاری ہیں. بارکھان میں گزشتہ روز  29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جہاں جولائی میں اب تک68 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جو کہ جولائی کے معمول سے کئی فیصد زائد ہے۔

شدید بارش سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نشیبی علاقے دریا کامنطر پیش کرنے لگے۔ پہاڑی مقامات پر  لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ بھی مختلف مقامات پر  بتایا گیا ۔ ملک میں جاری مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے سندھ اور جہلم میں پانی کی سطح بلند اور بہاؤ  تیز ہونے سے پانی مختلف مقامات پر آس پاس کی آبادیوں میں داخل ہو گیا۔کھیتوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہونے سے فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے  جبکہ کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ ہے۔ جہاں  4 لاکھ  کیوسک سے زائد کا ریلہ گزر رہا ہے۔ وہاں آس پاس کی آبادیوں کو احتیاط کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
8 اٹک
17 چکوال (بھون)
2 ڈیرہ غازی خان شہر
TR فیصل آباد
6 گوجرنوالا
5 گجرات
44 حافظ آباد
1 اسلام آباد ہوائی اڈہ
19 جہلم
20 جوہر آباد
1 کروڑ(لیہ)
3 کوٹ ادو
3 لاہور ہوائی اڈہ
1 لاہور شہر
50 منڈی بہاؤالدین
5 منگلا
8 مری
31 ناروال
59 نور پور تھل
2 راولپنڈی چکلالہ
TR ساہیوال
41 سرگودھا ائر بیس
69 سرگودھا شہر
5 شور کوٹ
32 شیخوپورہ
20 سیالکوٹ کینٹ
4 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
7 بندی عباس پور
2 چھاتر کلاس
4 چلاس
7 دہولی
6 گڑھی دوپٹہ
5 گلگت
TR ہنزہ
29 کوٹلی
3 راولا کوٹ
4 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
2 باچا خان ہوائی اڈہ
2 بالاکوٹ
1 بنوں
2 اپردیر
4 کاکول
1 کالام
1 خار باجوڑ
TR کوہاٹ ائر بیس
4 لوئر دیر
1 مالم جبہ
5 پشت باجوڑ
1 پتن
15 پشاور ہوائی اڈہ
1 پشاور شہر
18 رسالپور
1 سیدو شریف
68 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR کراچی ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
29 بارکھان
4 سبی

 

 

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے