ملک میں جہاں مشرق سے مون سون ہوائین ملک میں داخل ہو رہی ہیں، وہیں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں موجود ہے۔ جس سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشر علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آج صبح سویرے لاہور، شیخوپورہ ناروال ،مریدکے گوجرنوالہ،فیصل آباد میں بادل خوب برسے۔ جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔خیبر پختونخوا میں مردان، سوات، مینگورہ، ڈیرہ اسمعیل خان و گردونواح میں ہونے والی بارش سے گلیاں اور بازار دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔ لوگوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مقامات پر شاہراہیں بند ہو گئیں۔

اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن میں آج بھی بادل کھل کر برسے۔ کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا۔ چکوال میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ ادھر صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے اپنا ڈیرہ جمایا تو ہر طرف پانی ہی پانی ہو گیا۔ شیخوپورہ ضلع میں بادل خوب برسے، مریدکے ضلع شیخوپورہ میں آج ہماری رین گیج پر 165 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

لاہور کینٹ میں موسمی اسٹیشن پر 78 ملی میٹر ،اسلام آباد کے سیکٹر بی 17 میں ہماری رین گیج پر 72 اور ایف۔ 10/2 میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اٹک میں بھی تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ میانوالہ، پنڈی گھیب، ضلع اٹک میں موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر 92 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آندھی کے ساتھ 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ملک میں جاری بارشوں کی وجہ سے حبس اور گرمی کی شدت میں بھی کمی ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ہماری رین گیجز اور مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز پر آج ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانیئے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
| ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 48 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 | |
| 42 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی | |
| 36 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی | |
| 44 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی | |
| 45 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی | |
| 41 | گلشن آباد، راولپنڈی | |
| 48 | دھمیال ائربیس، راولپنڈی | |
| 38 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی | |
| 58 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی | |
| 54 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد | |
| 48 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد | |
| 63 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) | |
| 48-nnw | 10 | مرید، چکوال |
| 92-ENE | 34 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| TR | سمبریال ، سیالکوٹ | |
| 8 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) | |
| 78 | لاہور (کینٹ) | |
| 46 | جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل | |
| 53 | جوہر ٹاون (لاہور) | |
| 30 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) | |
| 40-N | 24 | خانپورڈیم |
| 48-SSW | – | جاتی (سجاول) |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
| 13 | ماڈل ٹاؤن، واہ | |
| 48 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) | |
| 34 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) | |
| 38 | سواں گارڈن ، اسلام آباد | |
| 25 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
| 72 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) | |
| 35 | سیکڑ I-14 (اسلام آباد) | |
| 33 | ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور) | |
| 165 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ | |
| 18 | کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ | |
| 23 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ | |
| 25 | کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال