پیش گوئی کےمطابق مونسون بارشوں کا ایک اور زوردار سپیل کل بالائی علاقوں میں پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ہوا ۔ مون سون ہوائیں ،مغربی ہواؤں کے ملاپ سے گلگت بلتسستان کے بلند پہاڑی مقامات اور خیبر پختون خواہ میں سوات ،مینگورہ ،کاغان، مانسہرہ کے ساتھ ساتھ خطہ پوٹھوہار میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش برسانے کا باعث بنیں۔ جس سے ان علاقوں میں موجود مقامی ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور کئی حادثات رونما ہوئے۔ مردان میں سیلابی صورتحال کی اطلاعات ملیں شاہراہ قراقرم کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا، اسی طرح بابو سر ٹاپ پر بھی تھپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں جس سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔ مری میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکانات کو نقصان پہنچا۔ادھر اسلام آباد میں سیدپور کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیکل پانی میں نالے میں بہہ گئے ۔ اسلام آباد کی رہائشی کالونی ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک گاڑی نالے میں بہہ گئی۔

جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ مسلسل تیسرے روز اسلام آباد میں راول ڈیم کے سپل ویز کھولے گئے ۔
ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز اور گیجز پر سب سے زیادہ بارش راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد کے مقام پر 162 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، دھمیال ائر بیس پر 161 ملی میٹر ، جبکہ راولپنڈی بحریہ فیز 2 میں 148 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد زون 5 میں میانہ تھب کے مقام پر موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر اب تک 114 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
ہمارے دیگر علاقائی ومقامی موسمی اسٹیشن پر اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 61 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 148 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 28 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 82 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 138 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 162 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 161 | دھمیال ائربیس، راولپنڈی |
| 70 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 2 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 114 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 118 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 68 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 6 | سمبریال ، سیالکوٹ |
| 3 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 21 | ڈھنڈاو (مردان) |
| 12 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| 17 | خانپورڈیم |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 30 | ماڈل ٹاؤن، واہ |
| 89 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 24 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) |
| 118 | سواں گارڈن ، اسلام آباد |
| 35 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| 42 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) |

Weather Busters Pakistan موسم کا حال