Home / بارش پر رپورٹ / 8 جولائی 2025 : مونسون اور مغربی ہواؤں کی وجہ سے ملک میں کشمیر تا بلوچستان مختلف مقامات پر بارشیں جاری۔ مریدکے ضلع شیخوپورہ 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

8 جولائی 2025 : مونسون اور مغربی ہواؤں کی وجہ سے ملک میں کشمیر تا بلوچستان مختلف مقامات پر بارشیں جاری۔ مریدکے ضلع شیخوپورہ 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔

پیش گوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے بارشوں کا سلسلہ کشمیر کا بلوچستان تک جاری ہے ۔ گزشتہ روز بالاکوٹ  میں ہونے والی شدید بارش سے مقامی ندی نالوں میں تغیانی آگئی، جس سے بہت سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔کل شام اسلام آباد کے کچھ علاقوں کے علاوہ ، کہوٹہ  اور گلیات میں بھی بادل کو جم کر برسے ۔

ادھر بلوچستان میں مختلف مقامات پر شدید بارش ہوئی۔  زیارت میں ہونے والی شدید بارش کے باعث برساتی پانی سڑکوں پر آگیا،  جس سے عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز شیخوپورہ میں ہونے والی بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ خاص کر چاول اور دیگر اجناس کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔ ضلع شیخوپورہ میں مرید کے میں موجود ہماری رینج گیج پر سب سے زیادہ بارش صبح 10 بجے تک 84 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

.

لاہور گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، نارووال،  ننکانہ صاحب میں صبح سویرے بادل  جم کر برسے ۔ لاہور ڈی ایچ اے 12 میں موجود ای ایم ای سوسائٹی میں ہماری رین گیج پر 73 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہماری دیگر رین گیجز اور مقامی اسٹیشنز پر اب تک ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانیئے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
24 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
1 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
26 لاہور (کینٹ)
67 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
53 جوہر ٹاون (لاہور)
3 خانپورڈیم
3 جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
35 تلہ گنگ
73 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
84 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
1 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
30 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ضلع شیخوپورہ میں48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی محکمہ کی دیگر رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
TR اٹک
TR بہاولنگر
TR بہاولپور ائرپورٹ
4 فیصل آباد (میٹ آبزرویٹری)
6 گوجرنوالا
1 حافظ آباد
12 اسلام آباد شہر
9 اسلام آباد گولڑہ
16 اسلام آباد سید پور
TR قصور
35 لاہور ہوائی اڈہ
40 لاہور شہر
1 منڈی بہاؤالدین
5 مری
48 شیخوپورہ
2 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
TR ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
7 بندی عباس پور
1 کوٹلی
6 مظفر آباد ہوائی اڈہ
7 مظفر آباد شہر
1 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
40 بالاکوٹ
8 بنوں
2 چیراٹ
1 اپردیر
1 غلنئی
31 کاکول
TR کالام
1 خار باجوڑ
4 لوئر دیر
17 مالم جبہ
TR پشاور ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) سندھ
4 بدین
TR حیدر آباد ہوائی اڈہ
TR جیکب آباد
TR کراچی ہوائی اڈہ
TR لاڑکانہ
2 مٹھی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
17 قلات
TR لسبیلہ
12 زیارت

 

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے