Home / بارش پر رپورٹ / 6 جولائی 2025 : اسلام آباد، جہلم، منگلا سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارشیں جاری۔ اسلام آباد شہر میں 102 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوا ریکارڈ

6 جولائی 2025 : اسلام آباد، جہلم، منگلا سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارشیں جاری۔ اسلام آباد شہر میں 102 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوا ریکارڈ

ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کل شام مونسون ہوائیں بلوچستان اور سندھ میں گرج چمک کے طوفان ساتھ بارش برسانے کا باعث بنیں۔ شدید بارش سے بلوچستان کمیں قلعہ سیف اللہ کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

رات کو کشمیر و خیبر پختونخوا پر مغربی ہواؤں اور مونسون ہواؤں کے ملاپ سے ایک طاقتور سلسلہ تشکیل پایا ، جس سے  شدید گرج چمک کے طوفان تشکیل پائے جس نے آگے بڑھتے ہوئے  دیگر علاقوں  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خطہ پوٹھوہار میں شدید آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ ہوئی۔ یہ طوفان مزید نیچے کی جانب بڑھتا ہوا  پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع  کی طرف پھیلتا گیا ۔ اس سلسلے کی وجہ سے ان تمام علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بادل خوب جم کر برسے ، صبح سویرے ہونے والی بارش سید پور میں 131 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد کے زون 3 میں 100 ملی میٹر سے زائد کی بارش ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ زون 4 اور  5 میں بھی 60 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس سے مقامی ندی نالے بھر گئے ۔ اس کے ساتھ شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری رہا۔  جہلم میں 102 ملی میٹر اور منگلا میں 81 ملیٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ کہوٹہ میں بھی بادل خوب برسے برساتی پانی گھروں اور بازاروں میں داخل ہونے کی اطلاعات ملیں۔

ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ زون  5 میں میانہ تھب کے مقام پر 56 ملی میٹر کی بارش کے ساتھ 66 کلو میٹر فی گھنٹہ کی آندھی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ رین کیجز پر سب سے زیادہ بارش مریدکے ضلع شیخوپورہ میں 58 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی میں 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  تیز   آندھی کے جھکڑ   ریکارڈ ہوئے۔ جہاں  سیٹلائیٹ ٹاؤن میں 32 ملی میٹر،  بحریہ   فیز  8 میں 22ملی میٹر اور بحریہ ٹاؤن  فیز   2  میں 17 ملی میٹر  کی بارش  بھی ریکارڈ ہوئی۔

ہماری مختلف مقامات پر موجود رین گیجز اور مقامی و علاقائی اسٹیشنز پر ریکاڑ بارش و ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
80-NNE 25 راولپنڈی: ویسٹریج 1
61 17 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
80-NNE 32 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
65-N 33 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
81-NNW 22 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
55-NNW 35 گلشن آباد، راولپنڈی
55-ENE 12 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
66-ESE 56 میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
71-WNW 17 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
31 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
76-NNE مرید، چکوال
13 پرتہ کلی , مہمند
2 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
6 سمبریال ، سیالکوٹ
10 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
40 لاہور (کینٹ)
4 جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل
4 جوہر ٹاون (لاہور)
7 ڈھنڈاو (مردان)
52-NNE 23 خانپورڈیم
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
16 ماڈل ٹاؤن، واہ
45 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
46 سواں گارڈن ، اسلام آباد
49 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
6 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
12 سیکڑ I-14 (اسلام آباد)
10 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
58 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
2 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ آندھی کی رفتار اسلام آباد میں زیرو پوائینٹ پر  102 کلو میٹر ، اسلام آباد ہوائی اڈے پر  61 کلو میٹر اور سیالکوٹ میں 46 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں ریکارڈ ہوئیں۔

گرج چمک کے بادل خیبر پختونخوا کے علاقوں مالا کنڈ ، ہزارہ، سوات، مینگورہ کے ساتھ ساتھ  وزیرستان کے علاقوں میں بھی بارش کا سبب بنے اور  اب بھی خیبر پختونخوا کے ساتھ شمالی بلوچستان میں  گرج چمک کے طوفان موجود ہیں اور بارش برسانے کا سبب بن رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش و ہو کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
2 اٹک
TR بہاولنگر
2 گوجرنوالا
7 گجرات
102 85 اسلام آباد شہر
61 20 اسلام آباد ہوائی اڈہ
32 اسلام آباد گولڑہ
131 اسلام آباد سید پور
102 جہلم
4 قصور
37 34 لاہور ہوائی اڈہ
57 لاہور شہر
30 منڈی بہاؤالدین
81 منگلا
3 مری
6 ناروال
43 راولپنڈی چکلالہ
25 راولپنڈی کچہری
25 راولپنڈی پیرودھائی
34 راولپنڈی شمس آباد
11 سیالکوٹ کینٹ
46 9 سیالکوٹ ہوائی اڈہ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
8 بندی عباس پور
25 چھاتر کلاس
15 گڑھی دوپٹہ
27 ٹندالی
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
20 بالاکوٹ
2 اپردیر
24 کاکول
4 خار باجوڑ
25 لوئر دیر
29 مالم جبہ
TR پشاور ہوائی اڈہ
15 سیدو شریف
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR بدین
TR کراچی ہوائی اڈہ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
3 قلات
TR خضدار
14 لسبیلہ
8 ژوب

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے