Home / بارش پر رپورٹ / 5جولائی 2025 : اسلام آباد و راولپنڈی میں رات گئے شدید بارش۔ مختلف مقامات پر 20 سے 80 ملی میٹر تک کی بارش ریکارڈ۔ تفصیلات جانئیے

5جولائی 2025 : اسلام آباد و راولپنڈی میں رات گئے شدید بارش۔ مختلف مقامات پر 20 سے 80 ملی میٹر تک کی بارش ریکارڈ۔ تفصیلات جانئیے

  مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ گزشتہ روز بلوچستان و سندھ کے بعض مقامات پر مون سون ہواؤں کی وجہ سے لوکل ڈویلپمنٹ ہوئی، جس سے مختلف مقامات پر بارش سے موسم کچھ بہتر ہوا ،مگر ان علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

پنجاب و سندھ کے بیشتر مقامات پر شدید گرم مرطوب موسم جاری ہے۔ ایک لوکل ڈویلپمینٹ کی وجہ سے گزشتہ روز گجرات، سیالکوٹ ، ناروال،  شیخوپورہ اور ملحقہ اضلاع میں بارش ہوئی ،مگر حبس کی شدت بھی  برقرار رہی۔

رات گئے ایک نئی ڈویلپمنٹ کشمیر و خطہ پوٹھوہار پر بنی ،جس سے راولپنڈی، اسلام آباد،  چکوال، جہلم میں بارش ہوئی۔ ہمارے مقامی علاقائی موسمی اسٹیشنز و رین گیجز پر سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سواں گارڈن میں 39 اور چکلالہ سکیم 3 میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
دیگر اسٹیشنز پر ریکارڈکی گئی بارش کی مقدار ذیل میں دی گئی فہرست سے دیکھئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
16 راولپنڈی: ویسٹریج 1
28 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
31 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
37 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
7 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
13 گلشن آباد، راولپنڈی
7 زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد
6 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
2 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
19 گلبہار سکیم (راولپنڈی)
39 سواں گارڈن ، اسلام آباد
22 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد

سب سے زیادہ بارش محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور گاؤں میں 75 ملی میٹر اور زیرو پوائنٹ کے مقام پر 45 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،۔
محکمہ موسمیات کی دیگر رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
4 چکوال
7 گوجرنوالا
45 اسلام آباد شہر
TR اسلام آباد ہوائی اڈہ
2 اسلام آباد گولڑہ
75 اسلام آباد سید پور
2 جہلم
TR قصور
TR لاہور ہوائی اڈہ
1 لاہور شہر
TR منڈی بہاؤالدین
1 مری
TR ناروال
28 راولپنڈی چکلالہ
28 راولپنڈی کچہری
27 راولپنڈی پیرودھائی
28 راولپنڈی شمس آباد
9 شیخوپورہ
5 سیالکوٹ کینٹ
TR سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 بندی عباس پور
1 برنا لہ
14 کوٹلی
5 مظفر آباد ہوائی اڈہ
7 مظفر آباد شہر
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
9 بالاکوٹ
بارش کی مقدار (mm) سندھ
TR چھور
TR کراچی ہوائی اڈہ
2 مٹھی
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
7 قلات
1 کوئٹہ سمنگلی
TR کوئٹہ شاہ ماندہ

About amnausmani

Check Also

18 فروری 2026 : مغربی سلسلہ کمزور، سندھ اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش۔ ٹھٹھہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ

  موجودہ مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیرِ اثر ملک کے جنوبی اور مغربی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے