تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 15جون 2025 : پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پری مونسون کی بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

15جون 2025 : پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پری مونسون کی بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پیشگوئی کے مطابق ملک کے مشرقی علاقوں اور وسطی پنجاب میں پری مون سون کی پہلی بارش ہوئی ۔جس سے ملک میں جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا ،گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ 

ملتان ، میانوالی اور کوہاٹ کے اضلاع میں تیز آندھی  چلی اور ہلکی بارش ہوئی ، جس سے کسی حد تک گرمی سے سکون ملا۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن اور  بلدیہ کے علاقے میں بھی پری مون سون کی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

ہم اپنے فیس بک پیج سے مسلسل بارش اور آندھی کی بروقت اطلاعات دیتے رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بہاولنگر میں 8 ملی میٹر اور سب سے زیادہ تیز  آندھی ملتان ہوائی اڈہ پر 67 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ کی دیگر رصد گاہوں پر ہونے والی بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
8 بہاولنگر
TR فیصل آباد
44 اسلام آباد ہوائی اڈہ
TR جھنگ
67 TR ملتان ائر پورٹ
56 TR ملتان شہر
TR راولپنڈی چکلالہ
3 ساہیوال
TR سیالکوٹ کینٹ
2 ٹوبہ ٹیک سنگھ
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR استور
TR سکردو
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
4 ڈیرہ اسمعیل خان ہوائی اڈہ
1 کالام
2 لوئر دیر
1 مالم جبہ
TR میر کھانی

About amnausmani

Check Also

مغربی ہواؤں کے سلسلوں سے ہونے والی بارش کے سبب بالائی پاکستان میں بہار لوٹ آئی۔ درجہ حرارت معمول سے 6 سے 10 ڈگری تک کم ریکارڈ ہوۓ۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

جہاں بالائی پاکستان میں رات میں موسم باقاعدہ  سرد اور دن میں خوشگوار رہا،  وہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے