Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 6 تا 13 جون، عید/ہفتہ وار پیش گوئی: پاکستان کے بالائی اور وسطی حصوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہونے کا امکان!گرمی کی لہر متوقع نہیں

6 تا 13 جون، عید/ہفتہ وار پیش گوئی: پاکستان کے بالائی اور وسطی حصوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہونے کا امکان!گرمی کی لہر متوقع نہیں

عید/ہفتہ وار پیش گوئی:  شدید گرمی کی صورت حال متوقع! پاکستان کے بالائی اور وسطی حصوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ! بارش کا کوئی امکان نہیں! گرمی کی لہر متوقع نہیں ہے!
⦿ مدت:  6 جون تا 13 جون 2025
⦿ متاثر ہونے والے علاقے:   پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ کے میدانی علاقے
⦿ خلاصہ: اس ماہ کے آغاز میں ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم تھا؛  تاہم عید کےدنوں میں  روزانہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے اور  10 سے 12 جون تک درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے بالائی و وسطی حصوں میں متوقع ہے۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ ایک مغربی سلسلہ (WD) 6 سے 8 جون کے دوران گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں اور بالائی کشمیر کو متاثر کرے گا ، لیکن باقی ملک پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

⦿ 10 سے 12 جون کے دوران خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
🌡 راولپنڈی/اسلام آباد اور چکوال: 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ)
🌡 پشاور، لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ: 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ)
🌡 فیصل آباد، جھنگ، ڈی آئی خان، بہاولپور: 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ)
🌡 ملتان، ڈی جی خان: 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 3 سے 6 ڈگری زیادہ)

⦿ 9 سے 12 جون کے دوران سندھ اور بلوچستان میں متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
🌡 سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ: 44 سے 46 ڈگری سینٹی (معمول سے 1 سے 3 ڈگری زیادہ)
🌡 سبی، دادو اور جیکب آباد: 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ)
🌡 نوابشاہ: 43 سے 45 ڈگری (معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ)
🌡 حیدرآباد: 38 سسے 40 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 3 سے 5 ڈگری کم)
🌡 کراچی (مرکزی و شمالی): 34 سے 36 ڈگری (معمول سے 1 سے 2 ڈگری کم)
🌡 کوئٹہ اور کراچی (جنوبی و مغربی): 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ
🌡 خضدار: 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ ۔

⦿ اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا بہت کم یا یوں کہیں کہ کوئی امکان نہیں ہے۔

⦿ 14 سے 15 جون کو ایک طاقتور مغربی سلسلہ (WD) آئے گا ، جس کے نتیجے میں شدید موسم (گرد کے طوفان/ آندھی، گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور اولے) متوقع ہے ، اس کے لیے علیحدہ تفصیلی پیش گوئی جاری کی جائے گی۔ ان دنوں کے دوران شدید گرج چمک، بارش اور گرد کے طوفان/آندھی متوقع ہیں جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

احتیاط: محکمہ موسمیات پاکستان گرمی کی لہر جیسی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کو 2 سے 5 ڈگری اصل سے زیادہ رپورٹ کرے گا (اور ممکن ہے جون کے تاریخی ریکارڈز توڑنے کی کوشش کرے) تاکہ شدید گرمی کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا سکے! یہ پیش گوئی ہم نے مکمل اعتماد کے ساتھ تیار کی ہے اور توقع نہیں کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں کہیں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرے۔ اصل اور درست درجہ حرارت جاننے کے لیے ہماری ویب سائٹ www.mosam.com.pk وزٹ کریں۔

About amnausmani

Check Also

2 جون 2026 :نوکنڈی 47.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر، بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی برقرار، اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے