تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 19 مئی 2025 : گرم موسم برقرار، کہیں کہیں آندھی و بارش کا امکان، تفصیلات جانئیے

19 مئی 2025 : گرم موسم برقرار، کہیں کہیں آندھی و بارش کا امکان، تفصیلات جانئیے

ہفتہ وار پیش گوئی: موسم گرم رہے گا اور تغیراتی موسم کے باعث گرد/ گرج چمک کے طوفان اور بجلی چمکنے/ گرنے کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں متوقع بارش کے ساتھ زیادہ تر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
⦿ کہاں: بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان۔
⦿ مدت: 19 مئی تا 25 مئی 2025


⦿ خلاصہ: موسم گرم سے بہت گرم رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ 2 سے 3 دنوں کے درمیان کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اگلے چند دن مجموعی طور پر مطلع جزوی یا زیادہ تر ابر آلود رہنے اور دوپہر و شام کے اوقات میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان آنے کا امکان ہے۔ 23 سے 25 مئی کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی، وسطی و جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد کے طوفان اور گرج چمک امکان ہے، تاہم زیادہ بارش متوقع نہیں۔ طویل المیعاد پیش گوئی کے مطابق مئی کے آخری ہفتے میں ایک اور مغربی سلسلہ متوقع ہے، جو درجہ حرارت کو اعتدال میں رکھے گا۔

تفصیلات:
⦿ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں: گزشتہ روز سہ پہر/شام تک گرد/گرج چمک کے طوفان اور بارش سے پہلے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تک پہنچ رہے تھے ۔ آئندہ ہفتے کے دوران درجہ حرارت معمول سے 1 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتے ہیں۔ آئندہ 2 سے 3 دنوں میں کچھ علاقوں میں گرد /گرج چمک کے طوفان متوقع ہیں، جس سے درجہ حرارت قابو میں رہے گا۔ البتہ 23 تا 25 مئی کے دوران خیبر پختونخوا کے شمالی و وسطی حصوں بشمول پشاور اور ایبٹ آباد، پوٹھوہار کے علاقے بشمول راولپنڈی/اسلام آباد، چکوال، اٹک اور جہلم اضلاع میں گرج چمک کے طوفانوں کا امکان زیادہ ہے۔ زیادہ بارشیں پہاڑی علاقوں کے قریب متوقع ہیں۔ اس دوران وسطی و شمال مشرقی پنجاب (میانوالی ، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں) میں بھی گرد/گرج چمک کے طوفان آسکتے ہیں۔ ملتان، ڈیرہ غازیخان ، ساہیوال اور بہاولپور میں بارش کا امکان کم ہے، تاہم جنوبی پنجاب میں تیز گرد کے طوفان متوقع ہیں۔ پنجاب میں گرد کے طوفانوں کے دوران ہواؤں کی رفتار عام طور پر 80 تا 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

⦿ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقے : پورے خطے میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان اور زیادہ تر ابر آلود موسم متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور شمالی پہاڑوں میں گرد /گرج چمک طوفان کے ساتھ بارش/ژالہ باری کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 60 تا 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔ مئی کے لیے درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کی توقع ہے۔ مظفرآباد میں 3 سے 4 مرتبہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔ پشاور ویلی، مردان و کوہاٹ کے علاقوں میں بھی ایک سے دو بار گرد/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم زیادہ بارش متوقع نہیں۔

⦿ بلوچستان: صوبے کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، کوئٹہ میں پورے ہفتے 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوائیں چلیں گی۔ ژوب، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ میں جزوی سے زیادہ تر ابر آلود موسم متوقع ہے۔ اس کے بعد درجہ حرارت دوبارہ بڑھ جائے گا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور موسم صاف رہے گا۔ 23 تا 25 مئی کے دوران مشرقی بلوچستان (خضدار، آواران، لسبیلہ) میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد کے طوفان کا امکان ہے۔ لسبیلہ اور تربت میں رواں ہفتہ کے دوران درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ مکران کے ساحلی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے، گوادر میں 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغربی) کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

⦿ سندھ: صوبے میں آئندہ کئی دنوں تک شدید گرمی جاری رہے گی۔ 24 تا 26 مئی کے دوران درجہ حرارت میں معمولی کمی آ سکتی ہے۔ سندھ کے وسطی و مغربی علاقوں (دادو، مورو، نواب شاہ) میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ حیدرآباد اور میرپورخاص کے علاقوں میں بھی درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 45 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہے گی اور موسم کچھ حد تک مرطوب رہے گا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کی توقع ہے، تاہم 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے اور درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ساتھ ہی شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

About amnausmani

Check Also

12 مئی 2024 : پنجاب ،کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں گرج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے